لاہور(این این آئی) وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوارخسرو بختیار نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمرا ن خان کے خطاب کو پوری قومی نے سراہا ،وزیراعظم کے خطاب سے اپوزیشن میں صف ماتم بچھ گئی ہے،مشکلات کے باوجود معیشت کی بہتری کیلئے کوشاں ہیں ،صنعتی شعبہ کو سہولیات فراہمی کیلئے اقدامات کررہے ہیں،ٹیکس بیس بڑھا کر ٹیکسوں کی شرح کو مزید کم کیا جائے گا،حکومتی پالیسیوں سے شرح نمو ساڑھے پانچ فیصد ہوگئی ،صنعتی شعبہ میں سرمایہ کاری کرنے والے سے سوال جو اب نہیں ہوگا،بیمار صنعتی یونٹس میں سرمایہ کاری کرنے والے بھی فائدہ اٹھ سکتے ہیں ،اوورسیز پاکستانیوں کو سرمایہ کاری پر پانچ سال کیلئے ٹیکس استثنیٰ ہوگا ،پی ٹی آئی ماضی کی حکومتوں کے مقابلہ میں زیادہ قرضے واپس کررہی ہے ۔ان خیالات کااظہاروفاقی وزیر صنعت وپیداوار خسر وبختیار نے ا نڈسٹریل پیکج کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوںنے کہاکہ وزیراعظم عمرا ن خان کے خطاب کو پوری قومی نے سراہا ،وزیراعظم کے خطاب سے اپوزیشن میں صف ماتم بچھ گئی ہے ۔انہوںنے کہاکہ مینو فیکچرنگ کے بغیر کوئی صنعت ترقی نہیںکرسکتی ۔شرح نمو میں مینوفیکچرنگ کا حصہ کم ہوکر 13فیصد رہ گیا ۔برآمدات کے فروغ اور جی ڈی پی بڑھانے کیلئے مینوفیکچرنگ کی شرح 25فیصد تک لانا ضروری ہے ۔انہوںنے کہاکہ پاکستان کو کورونا جیسے چیلنجز درپیش تھے ۔لارج سکیل مینوفیکچرنگ ساڑھے سات فیصد کی شرح سے بڑھ رہا ہے ۔صنعتی شعبہ کو سہولیات فراہمی کیلئے اقدامات کررہے ہیں۔ٹیکس بیس بڑھا کر ٹیکسوں کی شرح کو مزید کم کیا جائے گا ۔حکومتی پالیسیوں سے شرح نمو ساڑھے پانچ فیصد ہوگئی ۔مشکلات کے باوجود معیشت کی بہتری کیلئے کوشاں ہیں ۔انہوںنے کہاکہ رواں سال 30ارب ڈالر کی برآمدات متوقع ہیں ۔صنعتی شعبہ میں سرمایہ کاری کرنے والے سے سوال جو اب نہیں ہوگا۔بیمار صنعتی یونٹس میں سرمایہ کاری کرنے والے بھی فائدہ اٹھ سکتے ہیں ۔حکومتی اقدامات کے نتیجے میں بیمار صنعتی یونٹس بحال ہوجائیں گے ۔اوورسیز پاکستانیوں کو سرمایہ کاری پر پانچ سال کیلئے ٹیکس استثنیٰ ہوگا ۔پی ٹی آئی ماضی کی حکومتوں کے مقابلہ میں زیادہ قرضے واپس کررہی ہے ۔مشینری درآمد کرنے والی کمپنیوں کو رسک کو رد یا جائے گا ۔وزیراعظم عمران خان نے سب کو معاشی شعور دیا ہے ۔
مقبول خبریں
بھارتی جارحیت نے دو ایٹمی قوتوں کو جنگ کے دہانے پر پہنچا دیا، پاکستان
اسلام آباد (این این آئی)ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا ہے کہ بھارت کی جارحیت نے دو ایٹمی قوتوں کو جنگ کے...
کوئی بیرونی دباؤ قبول نہیں، قوم مطمئن رہے، بھارت کو جواب دینے کیلئے 200...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان کوئی بیرونی دباؤ قبول نہیں کرے گا، قوم مطمئن رہے، جواب...
اسٹیبلشمنٹ سے گلے شکوئوں کے باوجود وطن کے دفاع میں پیش پیش ہیں، مولانا...
اسلام آباد (این این آئی)جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ سے گلے شکووں کے باوجود وطن کے...
ایرانی وزیرخارجہ کا اسحق ڈار سے ٹیلیفونک رابطہ، بھارت سے کشیدگی بارے تبادلہ خیال...
اسلام آباد(این این آئی)ایران پاکستان اور بھارت میں کشیدگی کم کرانے کیلئے متحرک ہوگیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نے پاکستانی ہم منصب...
بھارت ہماری امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھے،رانا تنویر حسین
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہاہے کہ بھارت ہماری امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھے۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر...