سلامتی کونسل میں روس کی مستقل رکنیت خطرے میں پڑگئی

0
210

نیویارک (این این آئی)یوکرین پر حملے کے بعد امریکا نے سلامتی کونسل میں روس کی مستقل رکنیت ختم کرنے کے طریقوں پرغور شروع کردیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مستقل اراکین کی رکنیت ختم کرنے کے لیے یو این چارٹرمیں تبدیلیوں کی ضرورت ہے۔اس حوالے سے امریکا کی نائب وزیرخارجہ وینڈی شرمین نے اراکین کانگریس کوبریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ روس کی سلامتی کونسل کی رکنیت ختم کرنے کے امکان کی تحقیقات جاری ہیں ابھی اس بارے میں حتمی فیصلہ نہیں ہوا۔دوسری جانب یوکرین نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا ہے کہ جورکنیت سوویت یونین کوحاصل تھی، وہ روس کونہیں دی جانی چاہیے، روس کی رکنیت کوچیلنج کیاجاسکتاہے۔ادھر برطانیہ کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ میں روس کی حیثیت کس طرح کم کی جائے، بحث کیلئے تیارہیں۔خیال رہے کہ 1945 میں امریکا، برطانیہ، فرانس، چین اورسوویت یونین کومستقل رکنیت دی گئی تھی، بعد ازاں 1991 میں سوویت یونین کیٹوٹنے پررکنیت روس کومنتقل کردی گئی تھی۔