ملتان (این این آئی)چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اسلام آباد تک سفر طویل ہے، جب وفاقی دارالحکومت پہنچیں گے تو آپ کو خوشخبری ملے گی،عوام نے دو ماہ میں پاکستان کی سیاست الٹ دی ہے، اب عمران خان کی ٹانگیں کانپ رہی ہیں، ٹی وی پر روتا ہے میڈیا تنقید کرتا ہے اور پیکا آرڈیننس جاری کرتا ہے ،عمران خان تم عوام کو چپ نہیں کرا سکتے،پیپلزپارٹی نے ہر آفت کا مقابلہ کیا، ضیاء مشرف کا مقابلہ کیا اور اب کٹھ پتلی کا سامنا ہے،پی پی پی کے جیالے انہیں اقتدار سے باہر نکال پھینکیں گے۔جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ اسلام آباد تک سفر طویل ہے، جب اسلام آباد پہنچیں گے تو آپ کو خوشخبری ملے گی۔ بلاول بھٹو زرداری نے عمران خان سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ یا تو خود مستعفی ہوجائویا اسمبلی توڑ کر ہمارا مقابلہ کرو ورنہ پانچ روز میں اسلام آباد پہنچ کر آپ کا بندوبست کریں گے۔ انہوںنے کہاکہ میں چاہتاہوں کہ نوجوان قیادت سامنے آئے اپنے فیصلے خود کرے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ آج ملتان میں عوام کا سمندر ہے، میں عوام کو سلام کرتا ہوں، آپ کو دیکھ کر بنی گالہ والے کی چیخیں نکل رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 27فروری کو مزار قائد سے عوامی مارچ شروع ہوا تھا اور پانچ روز میں ملتان پہنچا ہے۔ انہوںنے کہاکہ ہم نے پہلے دن کہا تھا کہ دھاندلی زدہ حکومت ہے،اسے پہلے دن ہی سلیکٹڈ کہا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ملتان کے عوام سے ہمارا تین نسلوں کا رشتہ ہے، عوام نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کو منتخب کروایا تھا، پیپلزپارٹی کا ساتھ دیا تھا۔ ہمارے خلاف سازشیں ہوئی تھیں۔ انہوںنے کہاکہ وزیراعظم کو خط نہ لکھنے پر گھر بھجوایاگیا تھا مگر عمران خان ہرروز غیرقانونی کام کرتا ہے مگر اسے کوئی نہیں پوچھتا۔ بلاول بھٹو زر داری نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے ہر آفت کا مقابلہ کیا، ضیاء مشرف کا مقابلہ کیا اور اب کٹھ پتلی کا سامنا ہے،پی پی پی کے جیالے انہیں اقتدار سے باہر نکال پھینکیں گے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہم جمہوریت، انسانی حقوق، معاشی حقوق کے لئے جدوجہد کر رہے ہیں۔ ہم جمہوریت انسانی حقوق اور عوام کے معاشی حقوق کے لئے جدوجہد کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم عوام کے لئے حق حاکمیت کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ جمہوریت کے لئے شہید ذوالفقار علی بھٹو ، شہید بی بی اور پیپلزپارٹی کے کارکنوں نے شہادتیں قبول کی ہیں۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہم شفاف انتخابات کا مطالبہ کرتے ہیں