لندن (این این آئی)نیٹو کے سیکریٹری جنرل جینز اسٹولٹن برگ نے کہا ہے کہ یوکرین میں آنے والے دن بدتر ہونے کا امکان ہے۔ نیٹو کے سربراہ نے نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیوٹن سے فوری اور بغیر کسی شرط کے جنگ روکنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔نیٹو سربراہ نے صدر پیوٹن پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ سفارتکاری میں شامل ہوں۔ انہوں نے کہا کہ نیٹو کی ذمہ داری ہے کہ وہ یقینی بنائے کہ تنازعہ یوکرین سے آگے نہ پھیلے۔ نیٹو چیف نے کہا کہ وہ سفارت کاری کے لیے آپشنز کھلے رکھنے کیلئے پرعزم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اتحادی متفق ہیں کہ یوکرینی فضائی حدود میں نیٹو کا کوئی طیارہ نہیں ہوناچاہیے جبکہ وہ اس بات پر بھی متفق ہیں کہ نیٹو افواج یوکرینی زمین پر نہیں ہونی چاہیے۔ نیٹو چیف کا مزید کہنا تھا کہ نیٹو روس کے ساتھ جنگ نہیں چاہتا۔دریں اثنا نیٹو نے یوکرین میں نو فلائی زون قائم کرنے کا یوکرین کا مطالبہ مسترد کردیا۔نیٹو چیف اسٹولٹن برگ نے کہا کہ یوکرین میں نو فلائی زون کے قیام سے جنگ دیگر یورپی ملکوں تک پھیل سکتی ہے۔اتحادیوں نے اتفاق کیا ہے کہ یوکرین کی فضائی حدود میں نیٹو کا کوئی طیارہ موجود نہیں ہونا چاہیے اور نہ ہی نیٹو افواج یوکرین میں ہونی چاہئیں۔
مقبول خبریں
پی ٹی آئی کا 24 نومبر کے احتجاج کا فیصلہ برقرار رکھنے پر اتفاق
پشاور(این این آئی)پشاور میں وزیراعلیٰ ہاؤس میں پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت کا اجلاس ختم ہو گیا، اجلاس میں 24 نومبر کے احتجاج...
بلوچستان میں دفعہ 144 نافذ، دھرنے اور جلسوں پر پابندی
کوئٹہ (این این آئی)حکومت بلوچستان نے صوبے میں دفعہ 144 نافذ کردی۔ بلوچستان میں دھرنے، ریلی اور جلسوں پر پابندی عائد کردی گئی۔محکمہ...
بلوچستان اسمبلی حکام نے 55 نئی گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ کرلیا
کوئٹہ (این این آئی)بلوچستان اسمبلی حکام نے 55 نئی گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ کرلیا۔ حکام کے مطابق گاڑیاں خریدنے کے لیے 23 کروڑ روپے...
عافیہ صدیقی نے امریکی عدالت میں درخواست دائر کردی
واشنگٹن (این این آئی)عافیہ صدیقی نے اپنے وکلاء کے ذریعہ ٹیکساس میں موجود امریکی وفاقی عدالت میں درخواست دائر کردی۔ درخواست میں جیل عملے...
بشریٰ بی بی کے ویڈیو بیان کا فارنزک کرایا جاسکتا ہے، رانا ثناء اللہ
اسلام آباد(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اور وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی...