انقرہ (این این آئی)ترک وزیرخارجہ نے کہا ہے کہ یوکرین میں حالات خراب ہوتے جا رہے ہیں، اس میں اضافہ نہیں ہونا چاہیے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ترک وزیر خارجہ نے کہا کہ انقرہ اگلے ہفتے جنوبی ترکی میں روسی اور یوکرینی وزرائے خارجہ کو ڈپلومیسی فورم میں اکٹھا کرنا چاہتا ہے، لیکن یہ واضح نہیں کہ دونوں ممالک کے وزرا فورم میں شرکت کرسکیں گے یا نہیں۔ترک وزیرخارجہ نے کہا کہ بحر اسود سے جہازوں کی بحفاظت واپسی کیلئے ترکی روس سے فوجی سطح پر رابطے میں ہے۔انہوں نے کہا کہ ترکی کی فضائی حدود کو کھلا رکھنا انسانی امداد اور سٹرٹیجک وجوہات کیلئے اہم ہے۔
مقبول خبریں
جب تک سیاست میں نفاق رہے گا ملک ترقی نہیں کرسکتا’ شاہد خاقان عباسی
اسلام آباد(این این آئی) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ صرف بانی کی رہائی کسی بھی سیاسی جماعت کا مقصد نہیں ہو...
عمران خان زہر کے پیالے چھوڑ گیا ہم نے ملک بچانے کیلئے اپنی سیاست...
ظفروال (این این آئی)وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان زہر کے پیالے چھوڑ کرگئے...
برطانوی ا ئیر لائن نورس ایٹلانٹک یو کے برطانیہ سے پاکستان ڈائریکٹ فلائٹس آپریشن...
مانچسٹر (این این آئی)پاکستانی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے برطانوی ا ئیر لائن نورس ایٹلانٹک یو کے (Norse Atlantic)کو برطانیہ سے پاکستان ڈائریکٹ فلائٹس...
یوکے ، 30مارچ کو عید منانے والوں پر روزے کی قضا واجب ہے ،...
مانچسٹر (این این آئی)سنی رویت ہلال بورڈ یو کے نے واضح کیا ہے کہ 30مارچ اتوار کو عید منانے والوں پر روزے کی قضا...
پی ایس ایل 10: لاہور قلندرز کی کٹ کی رونمائی کردی گئی
لاہور(این این آئی)لاہور کے گریٹر اقبال پارک میں 'قلندرزنائٹ' کی تقریب میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کیلئے لاہور قلندرز کی کٹ...