واشنگٹن (این این آئی) امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ یوکرین رو س کو جنگ میں ہرا سکتا ہے۔برطانوی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی وزیر خارجہ نے روسی حملے کے خلاف یوکرین کے عوام کی مزاحمت کو غیر معمولی قرار دیتے ہوئے اس کی تعریف کی۔انہوں نے کہا کہ معلوم نہیں یوکرین جنگ کتنا عرصہ چلے گی لیکن یوکرین روس کو جنگ میں ہرا سکتا ہے، یوکرینی عوام وقت کیساتھ سرخرو ہوں گے۔امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ یہ جنگ پہلے ہی روسی صدر پیوٹن کی منصوبہ بندی کے مطابق نہیں ہورہی اور روس یوکرینی عوام کی خواہشات کو دبا نہیں سکتا۔انٹونی بلنکن نے کہا کہ روس پوری عسکری قوت لگاتا ہے تویوکرین کیلئے مقابلہ کرنا مشکل ہوگا جبکہ بین الاقوامی برادری پرعزم ہے کہ وہ یوکرین کی مدد کے لیے سب کچھ کرے۔امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکا اور اتحادیوں کو جنگ کا دائرہ وسیع ہونے سے متعلق تشویش ہے۔انٹونی بلنکن نے جنگ کے انتخاب پر پیوٹن پر دباؤ برقرار رکھنے کا بھی اعلان کیا۔
مقبول خبریں
اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے پر خارج
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دی۔عدالتِ عظمیٰ میں رہنما...
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں چیف...
کراچی حیدرآباد موٹر وے نئے راستے پر بنائی جائے گی، احسن اقبال
کراچی (این این آئی)وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ حیدرآباد سکھر ہائی وے پر کام رواں سال شروع ہوگا، تین سال میں...
جنگلات اراضی کیس،سپریم کورٹ نے تمام صوبوں ، وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹ طلب...
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے جنگلات اراضی کیس میں تمام صوبوں اور وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹس طلب کرلیں۔پیرکوسپریم کورٹ میں جنگلات اراضی...
جنہوں نے 9 مئی واقعات کیے وہ قیمت ادا کر رہے ، حکومت کمپرومائز...
لندن(این این آئی)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحق ڈار نے کہاہے کہ جن لوگوں نے 9 مئی کے واقعات کیے وہ اس کی قیمت...