لاہور( این این آئی)وفاقی وزیر تعلیم و تحریک انصاف پنجاب کے صدر شفقت محمود نے کہا ہے کہ آصف زرداری اور شہباز شریف نے خرید و فروخت کی منڈی لگائی ہوئی ہے لیکن انہیں اس میں ناکامی کا منہ دیکھنا پڑے گا ، یہ افواہیں بھی ہیں اور میڈیا میں آرہا ہے کہ کچھ غیر ملکی طاقتوں نے آصف زرداری اور نواز شریف کو قریب لانے میں کردار ادا کیا ہے ، اگر اس میں ذرا بھی سچائی ہے تو یہ قابل مذمت ہے ، کسی غیر ملکی قوت کو ہمارے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کرنی چاہیے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب کی ایڈوائزری کمیٹی کے اجلاس کے بعد 90شاہراہ قائد اعظم پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری ، وزیر اعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار اور دیگر بھی موجود تھے۔ شفقت محمود نے کہا کہ اجلاس میں سانحہ پشاور پر افسوس کا اظہار اور شہداء کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی ہے ۔اجلاس میں دہشتگردی کی مذمت کی گئی ہے ،حکومت اور سکیورٹی فورسز دہشتگردی سے نبرد آزما ہیں اور انشا اللہ اس سے بھرپور انداز میں نپٹیں گے اور بہتری آئے گی ۔انہوں نے کہا کہ آصف زرداری ،شہباز شریف سمیت دیگر لوگوں نے جس طریقے سے منڈی لگائی اور ہارس ٹریڈنگ کی کوشش کی جارہی ہے وہ بھی افسوس کی بات ہے ۔ سب سے بڑھ کر اس پر شرمندگی کی بجائے اسے درست قرار دیا جارہا ہے بلکہ اس پر فخر کیا جارہا ہے کہ فلاں فلاں ہمارے ساتھ ہے ،اپوزیشن کی خرید و فروخت کی کوششیں کبھی کامیاب نہیں ہوں گی بلکہ انہیں ناکامی کا منہ دیکھنا پڑے گا ۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن نے ہمارے جن ممبران کا ذکر کیا ہے انہوں نے نہ صرف اس کی پرزور تردید کی ہے بلکہ ان کا کہنا ہے کہ وہ قانونی چارہ جوئی بھی کریں گے ۔ شفقت محمود نے کہا کہ اپوزیشن والے جمہوریت کو کس طرف لے کر جارہے ہیں ،ان کو پہلے بھی شکست ہوئی تھی اور آئندہ بھی شکست ہو گی ۔انہوں نے کہا کہ کچھ افواہیں اور میڈیا میں بھی ذکر ہوا ہے کہ آصف زرداری اور نواز شریف کو قریب لانے میں بیرونی طاقتوں نے کردار ادا کیا ہے ، اس کے مصدقہ ہونے کی ابھی کوئی اطلاع نہیں لیکن اگر ایسا ہے تو ہم اس کی بھی مذمت کرتے ہیں ، کسی ملک یا طاقت کو یہ حق حاصل نہیں کہ وہ ہمارے اندرونی معاملات میں مداخلت کرے
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...