اسلام آباد (این این آئی) مایہ ناز آسٹریلین لیگ اسپنر شین وارن 52سال کی عمر میں انتقال کر گئے جس پر دنیا بھر کے کرکٹرز نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق شین وارن جمعہ کو تھائی لینڈ کے شہر کوہ سیموئی میں بظاہر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔وارن کی انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ شین وارن اپنے وِلا میں موجود تھے اور وہ جواب نہیں دے رہے تھے، طبی عملہ تمام کوششوں کے باوجود انہیں جانبر نہ کر سکا۔سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ اپنے دوست وارن کی اچانک موت کی خبر سن کر شدید دھچکا لگا اور بہت افسوس ہوا، وہ مجھ سے مسلسل رابطے میں تھے اور بہت مدد کرتے تھے۔انہوںنے کہاکہ ایک مثالی باؤلر کے ساتھ ساتھ بھرپور تفریح بھی فراہم کرتے تھے اور میں ان کے اہلخانہ اور دوستوں سے تعزیت کرتا ہوں۔عظیم بھارتی بلے باز سچن ٹنڈولکر نے بھی انتقال پر شدید افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی کمی محسوس ہو گی، میدان کے اندر یا باہر آپ جب بھی ساتھ ہوتے تو کبھی بھی افسردگی نہیں ہوتی تھی۔انہوں نے کہا کہ بھارت میں آپ کا ایک خاص مقام تھا اور بھارتیوں کے دل میں بھی آپ کیلئے ایک خصوصی مقام تھا۔پاکستان کے سابق فاسٹ باؤلر وقار یونس نے کہا کہ مجھے یہ خبر سن کر یقین نہیں ہو رہا، یہ کرکٹ برادری کے لیے انتہائی مایوس کن دن ہے، میری نسل کا سب سے بڑا سپراسٹار چل بسا ہے۔سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے وارن کو کرکٹ کی گیند کو بہترین انداز میں ٹرن کرنے والا قرار دیتے ہوئے کہا کہ زندگی انتہائی غیرمتوقع ہے، میں اپنے اس عظیم کھیل اور ایک ایسے شخص کے گزرنے پر کچھ بھی کہنے سے قاصر ہوں جس کو میں میدان سے باہر بھی جانتا ہوں۔
مقبول خبریں
بھارتی جارحیت نے دو ایٹمی قوتوں کو جنگ کے دہانے پر پہنچا دیا، پاکستان
اسلام آباد (این این آئی)ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا ہے کہ بھارت کی جارحیت نے دو ایٹمی قوتوں کو جنگ کے...
کوئی بیرونی دباؤ قبول نہیں، قوم مطمئن رہے، بھارت کو جواب دینے کیلئے 200...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان کوئی بیرونی دباؤ قبول نہیں کرے گا، قوم مطمئن رہے، جواب...
اسٹیبلشمنٹ سے گلے شکوئوں کے باوجود وطن کے دفاع میں پیش پیش ہیں، مولانا...
اسلام آباد (این این آئی)جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ سے گلے شکووں کے باوجود وطن کے...
ایرانی وزیرخارجہ کا اسحق ڈار سے ٹیلیفونک رابطہ، بھارت سے کشیدگی بارے تبادلہ خیال...
اسلام آباد(این این آئی)ایران پاکستان اور بھارت میں کشیدگی کم کرانے کیلئے متحرک ہوگیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نے پاکستانی ہم منصب...
بھارت ہماری امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھے،رانا تنویر حسین
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہاہے کہ بھارت ہماری امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھے۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر...