اسلام آباد (این این آئی)پیپلز پارٹی کی سیکرٹری اطلاعات شازیہ مری نے کہا ہے کہ عمران خان کی بد کلامی اور بدتمیزی اسکی بوکھلاہٹ کا ثبوت دے رہی ہے ۔ اپنے بیان میں شازیہ مری نے کہاکہ گزشتہ روز عمران خان کی تقریر سے یہ واضح ہو گیا کہ سلیکٹڈ گھبرا چکا ہے، عمران خان کی بد کلامی اور بدتمیزی اسکی بوکھلاہٹ کا ثبوت دے رہی تھی۔ انہوںنے کہاکہ وزیر اعظم کا کام گالیاں دینا نہیں، لوگوں کی خدمت کرنا ہوتا ہے۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان ایک ضدی، غیرذمہ دار اور بے حس شخص ہے، لاہور نے بھی سلیکٹڈ وزیر اعظم کو مسترد کر دیا۔ انہوںنے کہاکہ بلاول بھٹو عوام کی تکالیف کی بات کرتے ہیں اور کٹھ پتلی وزیر اعظم صرف گالیاں دیتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ عوام تو سلیکٹڈ وزیر اعظم پر بھر پور عدم اعتماد کا اظہار کر رہے ہیں، اب کچھ غیرت ہونی چاہئے۔
مقبول خبریں
ویسٹ ایشیا بیس بال’ پاکستان نے سیمی فائنل میں بھارت کو آؤٹ کلاس کردیا
تہران (این این آئی)پاکستان نے ویسٹ ایشیا بیس بال کپ کے سیمی فائنل میں بھارت کو آؤٹ کلاس کردیا۔تہران میں جاری ایونٹ کے پہلے...
بنگلادیش کیخلاف ٹی20 سیریز، پاکستانی اسکواڈ کا اعلان، شاہین، بابر، رضوان آؤٹ
لاہور(این این آئی) بنگلا دیش کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کیلیے پاکستان کے 16 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا گیا۔سلمان...
غزہ میں ہم ان بچوں کو کھو رہے ہیں جنہیں بچایا جاسکتا ہے،برطانوی سرجن
غزہ (این این آئی )غزہ کے ناصر اسپتال میں خدمات انجام دینے والی برطانوی سرجن وکٹوریا روز نے کہا ہے کہ غزہ میں ہم...
امریکی صدر کا گولڈن ڈوم دفاعی نظام سے متعلق اہم اعلان
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گولڈن ڈوم دفاعی نظام سے متعلق اعلان کردیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق اپنے بیان میں انہوں نے...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز، انڈیکس میں 500 پوائنٹس سے زائد...
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بدھ کو کاروبار کا آغاز مثبت رجحان کے ساتھ ہوا ہے۔ 100 انڈیکس میں 500 سے زائد...