لاہور(این این آئی) وفاقی وزیر ریلوے اعظم سواتی نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے اپوزیشن کے چوروں کی کمائی کا ذریعہ بند کیا ہوا ہے، تحریک عدم اعتماد لے کر آئیں تو دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجائے گا،ریلوے میں منافع زیادہ ہوگا تو کرایہ بھی کم ہوگا، 70سال سے پاکستان ریلوے کا اسکریپ چوری ہو رہا ہے جس کو روکنے کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جس طرح بولتی رہی ہر بل پر ان کو شکست دی، پاکستان کے لوگ جانتے ہیں کہ آپ کے کیا کرتوت تھے۔اعظم سواتی نے اپوزیشن جماعتوں سے کہا کہ آپ تحریک عدم اعتماد لائیں دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہوجائے گا ، ہم نے ہر بل کی منظوی پر آپ کو شکست دی ہے، آپ کے لانگ مارچ کے لیے بھی تیار ہیں۔ انشااللہ اپوزیشن کو بری طرح شکست ہوگی۔پیپلز پارٹی کے لانگ مارچ کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ہم نے آپ کے لانگ مارچ دیکھ لیے، عوام سے لوٹا ہوا مال لانگ مارچ پر خرچ ہورہا ہے، کرپشن سے مال بنانا بند ہوگا تو ان کی سیاست بھی ختم ہوگی، ہم آپ کے مقابلے کیلئے تیار ہیں، آپ کا منہ کالا ہوگا اور رسوائی ہوگی۔اعظم سواتی کا کہنا تھا کہ پاکستان نے جس شخص کو3بار وزیراعظم بنایا وہ آج ملک سے بھاگ کر باہر بیٹھا ہوا ہے،وہ لندن سے تار کھینچ رہا ہے مگر پاکستان نہیں پہنچ رہی۔پیپلز پارٹی پر تنقید کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بلاول زرداری تو ذوالفقار علی بھٹو نہیں ہے، جعلی عدم اعتماد والوں کو منہ کی کھانی پڑے گی۔یہ لوگ پہلے بھی مار کھاتے رہے پھر مار پڑے گی سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر غائب ہوجاتا ہے جنہوں نے چوری کی وہ ہمارے خلاف کیا کھڑے ہونگے بلکہ آئندہ آنے والی حکومت بھی ہماری ہی ہوگی۔وزیر ریلوے نے کہا کہ پاکستان ریلوے میں ترقی کی رفتار اور تیز کریں گے
مقبول خبریں
پی ایس ایل 10 کا ترانہ جاری کر دیا گیا
لاہور(این این آئی)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کا آفیشل ترانہ جاری کردیا گیا ہے۔ پی ایس ایل کے دسویں سیزن کے ترانے...
تیسرا اور آخری ون ڈے’پاکستان اور نیوزی لینڈ 5 اپریل کو آمنے سامنے ہونگے
ماؤنٹ مونگانوئی(این این آئی)پاکستان اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 5 اپریل بروز ہفتہ کو ماؤنٹ...
ٹرمپ نے پاکستان سمیت 180ممالک پر جوابی ٹیرف کا اعلان کر دیا
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان سمیت متعدد ممالک پر جوابی محصولات عائد کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔میڈیارپورٹس کے...
اجتماعی قبریں جنگ کے غیر محدود ہوجانے کی مظہر ہیں ، اقوام متحدہ
نیویارک (این این آئی )اقوام متحدہ کے غزہ میں امدادی حکام نے غزہ میں قائم کی گئی ایک اجتماعی قبر سے طبی عملے کے...
ایلون مسک جلد کابینہ چھوڑ دیں گے ،ٹرمپ
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی کابینہ کے علاوہ کئی دوسرے قریبی افراد کو بتایا ہے کہ ارب پتی...