لاہور( این این آئی)گلوکار شبنم مجید نے کہا ہے کہ حادثاتی طو رپر گلوکاری کے میدان میں آئی ،مجھے فخر ہے کہ میں نے نامور گائیک استاد نصرت فتح کی کمپوزیشن میں دس گیت گائے ۔ ایک انٹر ویو میں شبنم مجید نے کہا کہ میں نے نعتیہ مقابلے میں اول پوزیشن حاصل کی تھی اور اس کے بعد پی ٹی وی سے بچو ں کے پروگرام ”ریشماں ”میں حصہ لیا جہاں میری پرفارمنس کو پسند کیا گیا ۔ استاد نصرت فتح علی خان نے میری گائیکی کو دیکھتے ہوئے موسیقار ایم اشرف سے کہا کہ میں اس لڑکی سے ملنا چاہتا ہوں اور میں اتنے بڑے گلوکار کے اس پیغام پر حیرت زد ہ ہو گئی تھی ۔ انہوں نے کہا کہ میں نے استاد نصرت فتح علی خان کی کمپوزیشن میں دس گیت گائے اور اس کے بعد میری کامیابیوں کا نہ رکنے والا سلسلہ شروع ہو گیا ۔آج میں اپنی اکیڈمی میں ملک بھر سے آنے والے بچوں کو موسیقی کی تعلیم دے رہی ہوں اور جب تک سانسیں باقی ہیں اسے فریضے کی طرح سر انجام دوں گی۔
مقبول خبریں
اپوزیشن کے احتجاج سے معیشت کو نقصان پہنچ رہا ہے: لیاقت بلوچ
لاہور(این این آئی)جماعتِ اسلامی پاکستان کے نائب امیر لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کے احتجاج سے معیشت کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ایک...
ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران پولیو کے مزید 4 نئے کیسز رپورٹ
اسلام آباد(این این آئی)گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر سے پولیو کے 4 کیسز رپورٹ ہوگئے۔ذرائع کے مطابق سامنے آنے والے4 نئے...
یہ سیاسی احتجاج ہے یا ملک کیخلاف سازش؟اسحاق ڈار
اسلام آباد(این این آئی) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہیکہ تحریک انصاف بار بار کیوں ایسے وقت پر احتجاج کی کال دیتی...
پی ٹی آئی احتجاج: آئی ٹی کمپنیوں کے انٹرنیٹ پر کوئی بندش نہیں آئی،...
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف کے کوآرڈینیٹر رانا احسان افضل کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی احتجاج کے دوران آئی ٹی کمپنیوں...
خواتین میری ریڈ لائن ہیں، تشدد یا ظلم قطعاً برداشت نہیں: مریم نواز
لاہور(این این آئی)وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے خواتین کے خلاف تشدد کے خاتمے کے عالمی دن کے موقع پر اپنا خصوصی پیغام جاری...