لاہور(این این آئی )سینئر اداکارہ ثمینہ پیرزادہ نے کہا ہے کہ آج کے دور میں خواتین کسی بھی میدان میں مردوں سے پیچھے نہیں ، تما م شعبوں میں خواتین مردوں کے شانہ بشانہ خدمات انجام دے رہی ہیں ،بعض شعبوں میںمردوں کی نسبت خواتین کی کارکردگی کا گراف بلند جارہا ہے ۔ ایک انٹر ویو میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ جدید وقت کے تقاضوں کے باعث آج خواتین ہر شعبہ زندگی سے وابستہ ہوچکی ہیں اور صنف نازک ہونے کا تاثر بتدریج ختم ہوتا جارہا ہے اور اس رحجان کی شرح بڑے شہروں میں سب سے زیادہ ہے ۔بدقسمتی سے آج بھی پاکستان کے دیہاتوں میں خواتین سے ناروا سلو ک کیا جاتا ہے یہ سب کچھ جہالت کی وجہ سے ہے جب تک دیہاتوں میں تعلیم کو فروغ نہیں دیا جائے گا اس وقت تک دیہاتوں میں رہنے والی خواتین کو اپنے حقوق کے بارے میں آگاہی نہیں ہوسکتی اور نہ ان میں اعتماد پیدا ہوسکتا ہے ۔ خواتین تعلیم حاصل کریں اور یہی ان کا ہتھیار ہے جس سے وہ اپنے حقوق کو سمجھ سکتی ہیں ۔
مقبول خبریں
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...
جیو فلم دیمک کا عالمی اعزاز، شنگھائی فلم فیسٹیول میں شامل کرلی گئی
بیجنگ (این این آئی)پاکستانی سینما کی مشہور و معروف ہارر فلم دیمککو ایک بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے اور فلم کو شنگھائی تعاون...