کولکتہ (این این آئی)بنگالی اداکارہ روپا دتہ کو بھارتی شہر کولکتہ میں انٹرنیشنل کتب میلے میں بٹوے چوری کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹیلی ویڑن اداکارہ روپا کو ہفتے کے روز اس وقت حراست میں لیا گیا جب پولیس اہلکار نے انہیں ایک بٹوے کو کوڑے دان میں پھینکتے ہوئے دیکھا۔پولیس کے مطابق اداکارہ کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ کی گئی تو ان کے بیانات میں تضاد پایا گیا تاہم تلاشی کے دوران روپا کے بیگ سے کئی بٹوے اور 75 ہزار بھارتی روپے نقد ملے۔پولیس کاکہنا ہے کہ روپا سے مزید تقتیش کی جارہی ہے اور معلوم کیا جارہا ہے کہ آیا ان کے ساتھ کوئی گروہ ملوث تو نہیں ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل روپا نے مشہور فلمساز انوراگ کشیپ پر جنسی طور پر ہراساں کرنے کا غلط الزام لگایا تھا۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کی آذربائیجان کے صدر سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پراتفاق
باکو(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے صدر الہام علییف سے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں ملاقات کی، جہاں دونوں رہنماؤں نے دو...
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...