پابندیوں سے ہمارے تین سو ارب ڈالرز کے ذخائر منجمد ہوئے، روس

0
375

ماسکو(این این آئی)روسی وزیر خزانہ نے کہا ہے کہ عالمی پابندیوں کے باعث اس کے 300 ارب ڈالر سے زائد کے اثاثے منجمد کردئیے گئے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق روسی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ مغرب چین پر بھی روس سے تجارت محدود کرنے کے لیے دبائو ڈال رہا ہے، مغربی دبائو کے باوجود چین کے ساتھ شراکت داری ہمارے تعاون کو برقرار رکھے گی۔روسی وزیر خزانہ نے کہا کہ روس چین کے ساتھ تعاون وہاں بھی بڑھایا جائے گا جہاں مغربی مارکیٹیں بند ہیں۔روسی وزیرخزانہ نے کہا کہ روس اپنی ریاست کے قرض کی ذمہ داریاں پوری کرے گا۔