لاہور (این این آئی) اداکارہ صبا قمر نے کہا ہے کہ مجھے اپنی نئی فلموں” کملی” اور” گھبرانا نہیں” کا شدت سے انتظار ہے خاص طو رپر کملی کا پراجیکٹ میرے دل کے بہت قریب ہے۔ایک انٹر ویو میں اداکارہ نے کہا کہ کوئی نہ کوئی پراجیکٹ ایسا ضرور ہوتا ہے جس میں کردار نبھا کر آپ کو خوشی اور اطمینان محسوس ہوتا ہے اور شاید فلم کملی میں نبھایا گیا کردار بھی ایسا ہی ہے جس کے بارے میں سوچتی ہوں تو خوشی اور اطمینان ملتا ہے۔صبا قمر نے کہا کہ فلم کملی میں کوئی میک اپ نہیں کیا اور میں اس میں بہت کم بولی ہوں، میرا پانی کے اندر شوٹ تھا، اتنی اذیت میں نے اپنے کیریئر میں نہیں دیکھی، کملی میرے دل کے بہت قریب ہے اور مجھے یقین ہے کہ یہ پراجیکٹ میرے پرستاروں کو ضرور پسند آئے گا۔
مقبول خبریں
پی آئی اے کی نجکاری نومبر میں کر دی جائیگی ، وفاقی وزیر خزانہ
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پی آئی اے کی نج کاری نومبر میں کر دی جائے گی،...
جسٹس منصور علی شاہ کا چیف جسٹس کو خط، مخصوص بینچ میں بیٹھنے سے...
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ کے جج جسٹس منصور علی شاہ نے مخصوص بینچ میںبیٹھنے سے معذرت کر لی۔میڈیارپورٹ کے مطابق جسٹس منصور علی...
یو این چارٹر کا منصفانہ طریقے سے نفاذ بڑا چیلنج ہے،شہباز شریف
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہاہے کہ یو این چارٹر کا منصفانہ طریقے سے نفاذ بھی ایک بڑا چیلنج ہے۔شہباز شریف نے...
آرمی چیف کا پاک فضائیہ کے آپریشنل ایئر بیس کا دورہ، مشق انڈس شیلڈ...
راولپنڈی(این این آئی)آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے پاک فضائیہ کے آپریشنل ایئر بیس کا دورہ کیا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق...
پاکستان کو پولیو سے پاک بنانا اولین ترجیح ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور(این این آئی)گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہاہے کہ پاکستان کو پولیو سے پاک بنانا اولین ترجیح ہے۔نے پولیو کے عالمی...