مہوش حیات کی منفرد ویڈیو نے مداحوں کے دل جیت لیے

0
319

لاہور( این این آئی)اداکارہ مہوش حیات کی ایک اور ویڈیو نے ان کے مداحوں کے دل جیت لیے۔ ویڈیو میں اداکارہ اپنی دوستوں کے ساتھ رقص کرتی نظر آ رہی ہیں۔اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی اور لکھا کہ یہ مت پوچھنا کہ اس میں ہمیں کتنے ری ٹیکس لینے پڑے لیکن ٹرینڈ کی پیروی تو کرنی ہے، ویسٹرن انداز کو اپنی دوستوں کے ساتھ دیسی طریقے سے پیش کرتے ہوئے۔اداکارہ اپنے سوشل میڈیا اکائونٹ پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اپنی سرگرمیاں اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کرتیں ہیں۔