اسلام آباد(این این آئی)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ دشمن قوتیں غلط معلومات اور پراپیگنڈے سے قومی یکجہتی کو نقصان پہنچاسکتی ہیں۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لاہور میں نئی آرٹلری گنز کی شمولیت کی تقریب میں شرکت کی اور لمز میں اساتذہ اور طلباء سے ملاقات بھی کی۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ دشمن قوتیں غلط معلومات اور پراپیگنڈا سے قومی یکجہتی کو نقصان پہنچاسکتی ہیں ، اس کی شناخت کرکے مشترکہ ردعمل دینے کی ضرورت ہے۔آئی ایس پی آرکے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لاہور کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے کور آف آرٹلری میں ایس ایچ 15آرٹلری گنز کی شمولیت کی تقریب میں شرکت کی۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اس موقع پر مستقبل کے میدان جنگ کے چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے اس جدید ترین ہتھیاروں کے نظام کی شمولیت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان جدید ترین گنز کی شمولیت سے رینج، جنگی میدان میں نقل و حرکت اور درستگی کے ساتھ دشمن کو نشانہ بنانے کی صلاحیت بڑھے گی ، جس سے یقینی طور پر پاک فوج کی آپریشنل تیاریوں میں اضافہ ہوگا۔بعد ازاں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز کا دورہ کیا، لمز پہنچنے پر وائس چانسلر ڈاکٹر ارشد احمد ملک اور فیکلٹی ممبران نے ان کا استقبال کیا۔لمز کے طلباء اور فیکلٹی کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاکستان کی مستقبل کی قیادت کی تیاری میں لمز کے کردار کو سراہا۔جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان متحرک اور باصلاحیت نوجوانوں کی دولت سے مالا مال ہے ،ترقی کے لیے انسانی وسائل جدت اور ٹیکنالوجی میں ترقی بہت ضروری ہے۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے زور دیا کہ دشمن قوتیں غلط معلومات اور پراپیگنڈا سے قومی یکجہتی کو نقصان پہنچاسکتی ہیں جس کی شناخت کرکے مشترکہ ردعمل دینے کی ضرورت ہے تاکہ اجتماعی طور پر اس کا مقابلہ کیا جاسکے۔
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...