اسلام آباد (این این آئی)سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے حکومت کو 10لاکھ لوگ ڈی چوک میں لانے کے بجائے 172 ارکان ایوان میں پورے کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ جس مائی کے لعل میں ہمت ہے وہ اسمبلی جانے سے روک کر دکھادے۔احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن)کے رہنماء شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ضرور 10لاکھ لوگ لائیں تاہم وہ عدم اعتماد کے ووٹ کو نہیں روک سکتے،جب آدمی کے پاس کچھ نہ رہے تو وہ گالم گلوچ پر اتر آتا ہے، وزیراعظم تو پہلے ہی اس پر اتر آئے ہیں، یہ دھمکیاں آپ کو مہنگی پڑیں گی۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ جس مائی کے لعل میں ہمت ہے وہ اسمبلی جانے سے روک کر دکھا دے ،آپ کودھمکیاں مہنگی پڑیں گی ،عوام کی آواز کو جو روکے گا اس کو جواب ملے گا،جو حکومت سڑکوں کا رخ کرے وہ ناکام ہو چکی ہوتی ہے۔مسلم لیگ (ن)کے رہنماء نے کہا کہ ہمارے کچھ ممبران کو نیب کی طرف سے نوٹس آئے ہیں نیب کو بتانا چاہتا ہوں آپ کو اس کا جواب دینا پڑیگا، نیب کا کام تحریک عدم اعتماد میں مداخلت کرنا نہیں ہے۔سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے اہلکاروں کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ جو اہلکار بھی حکومت کے اوچھے ہتھکنڈوں کا آلہ کار بنے بنے گا،وہ اپنے کیئے کا ذمہ دار ہو گا۔
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...