بلال ساحل کے انتقال کی خبر سن کر بہت دکھ ہوا ہے،وزیراعظم عمران خان

0
201

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بلال ساحل کے انتقال کی خبر سن کر بہت دکھ ہوا ہے۔ منگل کو اپنے ٹوئٹ میں وزیراعظم نے کہاکہ بلال ساحل پی ٹی آئی کے ایک سرگرم کارکن اور ہمارے پی ٹی آئی پشاور کے ٹویٹر لیڈر تھے جنہوں نے اپنی جسمانی معذوری اور خرابی صحت کے باوجود انتھک کام کیا۔ انہوں نے کہا کہ میری تعزیت اور دعائیں ان کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔