امپائر پاکستان کے ساتھ ہیں ،میں جن کو جانتا ہوں ان کو پاکستان کی فکر ہے ، شیخ رشید

0
162

لاہور( این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ امپائر پاکستان کے ساتھ ہیں ،میں جن کو جانتا ہوں ان کو پاکستان کی فکر ہے ،وہ انہیںسمجھارہے ہیں کہ اپنے معاملے باہمی افہام و تفہیم سے حل کریں ، وہ جمہوریت کے سپورٹر ہیں،اگر معاملات حل نہ ہوئے تو پھر دما دم مست قلندر ہوگا، عمران خان نے جلسے کرنے میں ایک ماہ کی تاخیر کر دی ہے ، عمران خان کو جس طرح جلسوں میں عوام کا رسپانس مل رہا ہے اگر یہ پہلے جلسے کرلیتے تو شاید تحریک عدم اعتماد ہی نہ آتی ،آج صبح تک عمران خان کے حق میں اچھا فیصلہ آئے گا،اتحادی عمران خان کے ساتھ ہیں، کہیں نہیں جا رہے،جب انتخابات میں ایک سال رہ گیا ہے تو اس سے پہلے پھڈا کرنے جارہے ہیں،تصادم کو ٹالیں،ملک میں انارکی مت پھیلائیں،اس کا نتیجہ انتہائی الٹا نکلے گا اور ابھی ایک سال کی بات ہے پھر کہیں دس سال انتظار میں نہ گزارنا پڑیں اور پھر آپ چپ کر ٹھس کر کے بیٹھ جائیں گے،طویل عرصے کے بعد او آئی سی کے وزرائے خارجہ کی کانفرنس ہونے جارہی ہے ،جو سامراجی سنڈیاں ہیںان کو تلف کر دیا جائے گا،میں چوہدریوں کو مشورہ دوں گا وہ عمران خان کے ساتھ کھڑے ہوں ، میں انہیں مشورہ ہی دے سکتا ہوں باقی وہ اپنا فیصلہ خود کریں گے۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ 23سے30مارچ تک سات دن بڑا ہی زور دار ہفتہ ،یہ جوڈو کراٹے کی سیاست کا ہفتہ ہے۔تحریک انصاف نے 27تاریخ کو جلسے کی تاریخ رکھی ہے اس دن کوئی ووٹ ڈالنے نہیں آرہا ۔ انہوں نے کہا کہ چار مہینے سے مولانا فضل الرحمان لانگ مارچ کی بات کر رہے ہیں وہ کوئی موز تنگ ہیں؟وہ عالم دین ہیں ان کو سمجھنا چاہیے کہ مولاجٹ کی سیاست نہیں چلے گی کیونکہ اس کے نتائج بہت خوفناک خطرناک ہوں اور کہیں عدم اعتماد کی بجائے کچھ اور نہ نکل آئے