اسلام آباد (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) نے کہاہے کہ کسی سے ہاتھ نہ ملانے والا عمران خان ایک ایک آدمی کے پیچھے دھکے کھاتا پھر رہاہے ،تحریک عدم اعتماد کو کامیاب بنانے کیلئے جو بھی قیمت ادا کر نا پڑی کرینگے ،مسلم لیگ ن کے سپورٹر اور کارکنوں کا ملین مارچ ہوگا،مارچ لاہور سے چلے گا اور دو دن میں اسلام آباد پہنچے گا۔ ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ (ن) کے صدر رانا ثناء اللہ نے سابق سپیکر قومی اسمبلی سر دار ایاز صادق کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔رانا ثناء اللہ نے کہاکہ خبریں بڑے دلچسپ پیرائے میں داخل ہورہی ہیں،اگر یہ اجلاس آگے لیکر نہ جاتے تو آج واضح کردیتے ۔ انہوںنے کہاکہ یہ زیادہ سے زیادہ وقت لینا چاہتے ہیں ہم بھی یہی چاہتے ہیں۔ رانا ثناء اللہ نے کہاکہ ہم سمجھتے ہیں یہ زیادہ سے زیادہ وقت لیں ،خجل ہوں ذلیل ہوں خراب ہوں، عمران خان کسی کے ساتھ ہاتھ ملانا گوارہ نہیں کرتا تھا ۔ انہوںنے کہاکہ آج ایک ایک آدمی کے پیچھے دکھے کھاتاپھر رہا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ ستائیس مارچ کو یہ جلسہ کررہے ہیں،ہمارے قافلے 23مارچ کو چلیں گے ،مسلم لیگ ن کے سپورٹر اور کارکنوں کا ملین مارچ ہوگا،لاہور سے چلے گا اور دو دن میں اسلام آباد پہنچے گا۔ رانا ثناء اللہ نے کہاکہ پارٹی نے تمام اختیار نواز شریف اور شہباز شریف کو دے دیا۔ رانا ثناء اللہ نے کہاکہ وہ اس تحریک کو کامیاب کرنے کیلئے جو قیمت ادا کرنا پڑتی ہے کریں اس میں وزارت اعلیٰ ہویا وزارت یا سپیکر شپ ہو کچھ بھی،آگے وہ اپنا اختیار کس طرح استعمال کرتے ہیں یہ ان کی صوابدید پر ہے۔ اس موقع پر سر دار ایاز صادق نے کہاکہ دسمبر میں کہا تھا کہ میری مسکراہٹ دیکھیں، تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے لئے ہر امید ہے، تحریک عدم اعتماد کی کامیابی میں عمران خان کے زبان کا بڑا ہاتھ ہوگاے۔ ایک سوال پر انہوںنے کہاکہ اللہ کے گھر بہت امید ہے اللہ بہتر کریں گے۔
مقبول خبریں
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز، انڈیکس میں 500 پوائنٹس سے زائد...
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بدھ کو کاروبار کا آغاز مثبت رجحان کے ساتھ ہوا ہے۔ 100 انڈیکس میں 500 سے زائد...
سہ فریقی اجلاس، سی پیک کو افغانستان تک توسیع دینے پر اتفاق
بیجنگ (این این آئی)بیجنگ میں پاکستان، چین اور افغانستان کے درمیان اعلیٰ سطح کا سہہ فریقی اجلاس ہوا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں پاکستان...
خضدار: اسکول بس میں دھماکا، 3 بچوں سمیت 5 افراد شہید
خضدار (این این آئی)بلوچستان کے ضلع خضدار میں ایک اسکول بس کو دہشت گردانہ حملے کا نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں تین...
سعودی کابینہ کا اجلاس، ٹرمپ کے ساتھ کامیاب معاہدوں پراظہارِ تحسین
ریاض (این این آئی )خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے سعودی کابینہ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ولی عہد و وزیرِ...
فلسطینیوں کو اپنے ہاں بسانے کے لیے مختلف ملکوں سے بات چل رہی ہے،امریکا
واشنگٹن (این این آئی )امریکی وزیر خاجہ مارکو روبیو نے کہا ہے امریکہ نے کئی ملکوں سے رابطہ کیا ہے کہ وہ رضاکارانہ طور...