لاہور (این این آئی) وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے کہا ہے کہ یوم پاکستان پر لانگ مارچ کا اعلان قومی یکجہتی کو نقصان پہنچانے کے مترادف ہے، پی ڈی ایم کو قومی مفادات کا رتی بھر بھی احساس نہیں۔وزیراعلی پنجاب عثمان بزدارسے صوبائی وزرا میاں اسلم اقبال، ہاشم جواں بخت اور حامد یار ہراج نے ملاقات کی۔ اس موقع پر عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ یہ لوگ اپنی سیاسی دکانداری چمکانے کیلئے قومی مفادات کو دا پر لگا رہے ہیں، پی ڈی ایم نے سیاسی ناپختگی اور غیر ذمہ داری کا ثبوت دیا، موجودہ حالات میں منفی سیاست کی ذرا سی بھی گنجائش نہیں۔عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کی سیاست کسی اصول یا نظریے کی بنیاد پر نہیں، اپوزیشن کے ہر ہتھکنڈے کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے، قوم وزیراعظم عمران خان کے سا تھ ہے اور ساتھ رہے گی، تحریک انصاف متحد ہے اور حکومت مدت پوری کرے گی۔
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...