اسلاموفوبیا کے بڑھتے ہوئے رجحان کیخلاف متفقہ قرارداد منظور ہوئی،نفرت انگیز بیانیے کو لگام دینی چاہیے، وزیر خارجہ

0
188

اسلام آباد (این این آئی)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ اسلاموفوبیا کے بڑھتے ہوئے رجحان کیخلاف متفقہ قرارداد منظور ہوئی،نفرت انگیز بیانیے کو لگام دینی چاہیے ۔اسلاموفوبیا سے نمٹنے کے عالمی دن کے حوالے سے اپنے بیان میں شاہ محمود قریشی نے کہاکہ میں پوری قوم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، وزیر اعظم عمران خان نے اقوام متحدہ میں کی گئی تقریر میں اسلاموفوبیا کے بڑھتے ہوئے رجحان کے خلاف جدوجہد کا آغاز کیا۔ انہوںنے کہاکہ وزیر اعظم کی ہدایت پر میں نے اس معاملے کو نیامے میں منعقد ہونیوالے، او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے سنتالیسویں اجلاس میں اٹھایا۔انہوںنے کہاکہ نیامے میں ہونیوالے اجلاس میں زمین ہموار ہوئی اور ہم نے امہ کو اس مسئلے پر یکجا کیا اور اسلاموفوبیا کے بڑھتے ہوئے رجحان کے خلاف متفقہ قرارداد منظور ہوئی۔مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہاکہ اس کے بعد اقوام متحدہ میں قرارداد پاکستان نے پیش کی ،ہم نے کہا کہ نبی آخر الزمان حضرت محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی شان میں گستاخی کا سلسلہ بند ہونا چاہیے