اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان عوام میں پہلے سے زیادہ مقبولیت حاصل کرچکے ہیں،وزیر اعظم عمران خان کے خلاف اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد پر حکومت جیتے یا ہارے اس سے فائدہ عمران خان کو ہی ہوگا ، مولانا فضل الرحمن جو زبان استعمال کر رہے ہیں اس سے ملک میں خانہ جنگی اور انارکی پیدا ہوئی تو قیمت آپ کو ادا کرنی ہوگی،جلسہ ضرور کریں ،کسی شخص کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی، ن لیگ اور پیپلز پارٹی نکل جائے گی مولانا آپ دھر لیے جائیں گے۔میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے شیخ رشید نے مولانا فضل الرحمن کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہم آپ کا احترام کرتے ہیں آپ دین کے رہنما ہیں تاہم جو زبان آپ استعمال کر رہے ہیں اس سے اگر ملک میں خانہ جنگی اور انارکی پیدا ہوئی تو اس کی قیمت آپ کو ادا کرنی ہوگی۔شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان جیتے یا ہارے فائدہ عمران خان کا ہی ہوگا، عمران خان انشااللہ جیتیں گے، عمران خان کی مقبولیت میں اضافہ ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ میں 3 ماہ سے کہہ رہا ہوں اپوزیشن 23 کو نہیں 25 مارچ کو اسلام آباد پہنچے گی، آپ ہماری انتظامیہ سے بات کریں وہ آپ کو محفوظ راستے فراہم کرتے ہوئے مکمل سیکیورٹی دیگی۔وزیر داخلہ نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن نے پہلے بھی جلسہ کیا تھا، اگر آپ بھی 27 مارچ کو جلسہ کرنا چاہتے ہیں تو کریں، کوئی فرق نہیں پڑتا، لیکن کسی شخص کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔انہوںنے کہاکہ لوگوں کی جان و مال کی حفاظت کرنا وزارت داخلہ کا کام ہے اور ہم یہ کام کر کے دکھائیں گے۔انہوں نے کہا کہ میں پہلے بھی کئی بار کہہ چکا ہوں کہ پاکستان کو اندورنی و بیرونی خطرات ہیں اور سیکیورٹی خدشات کو دیکھنا صرف حکومت کا ہی نہیں بلکہ اپوزیشن کا کام بھی ہے، کہیں ایسا نہ ہو کہ عدم اعتماد ملک کو جمہوری عدم استحکام اور عدم اطمینان کی طرف منتقل کردے۔بات جاری رکھتے ہوئے انہوںنے کہاکہ ایسا ہوا تو اس کی سزا آپ (اپوزیشن) کو ملے گی، آپ 10 سال تک چوکوں پر اذانیں دیں گے آپ کی بات نہیں سنی جائے گی، پاکستان قیامت تک قائم رہنے کے لیے بنا ہے، پاکستان کی پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے باصلاحیت ہیں
مقبول خبریں
بھارتی جارحیت نے دو ایٹمی قوتوں کو جنگ کے دہانے پر پہنچا دیا، پاکستان
اسلام آباد (این این آئی)ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا ہے کہ بھارت کی جارحیت نے دو ایٹمی قوتوں کو جنگ کے...
کوئی بیرونی دباؤ قبول نہیں، قوم مطمئن رہے، بھارت کو جواب دینے کیلئے 200...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان کوئی بیرونی دباؤ قبول نہیں کرے گا، قوم مطمئن رہے، جواب...
اسٹیبلشمنٹ سے گلے شکوئوں کے باوجود وطن کے دفاع میں پیش پیش ہیں، مولانا...
اسلام آباد (این این آئی)جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ سے گلے شکووں کے باوجود وطن کے...
ایرانی وزیرخارجہ کا اسحق ڈار سے ٹیلیفونک رابطہ، بھارت سے کشیدگی بارے تبادلہ خیال...
اسلام آباد(این این آئی)ایران پاکستان اور بھارت میں کشیدگی کم کرانے کیلئے متحرک ہوگیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نے پاکستانی ہم منصب...
بھارت ہماری امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھے،رانا تنویر حسین
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہاہے کہ بھارت ہماری امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھے۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر...