چیئرمین نیب کے اثاثوں کی تفصیلات نہیں دے سکتے ،انفارمیشن کمیشن

0
279

اسلام آباد(این این آئی)پاکستان انفارمیشن کمیشن نے چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سمیت نیب افسران کے اثاثوں کی تفصیلات کے معاملے پر فیصلہ سنا دیا جس کے مطابق چیئرمین نیب کے اثاثوں کی تفصیلات نہیں دی جاسکتیں۔ پاکستان انفارمیشن کمیشن نے شہری کی درخواست پر چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سمیت نیب افسران کے اثاثوں کی تفصیلات پر فیصلہ سنایا۔انفارمیشن کمیشن کے کمشنر زاہد عبداللہ نے فیصلے میں لکھا کہ چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین نیب کے اثاثوں کی تفصیلات نہیں دی جاسکتیں۔فیصلے کے مطابق نیب کے ڈائریکٹرز ، اسسٹنٹ ڈائریکٹرز اور نیب کے ریجنل ڈی جیز کے اثاثوں کی بھی معلومات نہیں دی جا سکتیں۔پاکستان انفارمیشن کمیشن کے فیصلے میں کہا گیا کہ نیب افسران اور اہلخانہ کے اثاثے عام کرنے سے ان کی پرائیویسی کو نقصان پہنچ سکتا ہے لہٰذا اثاثوں کی نجی معلومات مفاد عامہ میں نہیں