مولانا عبد الغفور حیدری کا وزیر اعظم اور علی امین گنڈاپور کے دورہ گلگت بلتستان پر سخت تشویش کا اظہار

0
359

اسلام آباد (این این آئی)جے یو آئی (ف) کے مرکزی رہنما مولانا عبد الغفور حیدری نے انتخابی مہم کے دور ان وزیر اعظم عمران خان اور وزیر امور کشمیر علی امین گنڈاپور کے دورہ گلگت بلتستان پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ گلگت بلتستان میں پچیس جولائی کی تاریخ دوہرائی جارہی ہے ،گلگت بلتستان الیکشن کمیشن پری پول رگینگ کا نوٹس لے،بیلٹ باکس چوری نہیں ہونے چاہئیں ورنہ اس کے نتائج اچھے نہیں نکلیں گے ،پشاور جلسہ میں کوئی دہشت گردی ہوئی تو ایف آئی آر وزیراعظم، وزیراعلی خیبرپختونخوا اور وزیر داخلہ کے خلاف درج کرائیں گے ،پشاور بم دھماکے پر اعلی سطح تحقیقات کرائی جائے ،ن لیگ کے حوالے سے حافظ حسین احمد کا بیان ان کا ذاتی بیان ہے ۔ منگل کو پارلیمانی لاجز میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا عبدالغفور حیدری نے کہاکہ گلگت بلتستان میں پندرہ نومبر سے انتخابات ہونے جارہے ہیں ،انتخابات کے دوران حکومتی منصب پر فائز کو ئی شخص نہیں جا سکتا