ممبئی (این این آئی)بھارتی فلم انڈسٹری بالی وڈ کے سپر اسٹار سلمان خان نے دوست سے 20 کروڑ روپے لینے سے انکار کردیا۔تفصیلات کیمطابق سلمان خان کے قریبی دوستوں میں تیلگو سپر اسٹار چرنجیوی بھی شامل ہیں جن کی وہ کیریئر کے ابتداء سے ہی عزت کرتے ہیں۔سنا گیا ہے کہ چرنجیوی کے بیٹے رام چرن کی بالی وڈ میں ڈیبیو فلم ‘زنجیر’ کی ممبئی میں شوٹنگ کے دوران سلمان خان نے انہیں روز کھانا پہنچانے کا بندوبست کیا تھا۔دلچسپ بات تب ہوئی جب چرنجیوی نے اپنی آنے والی فلم ‘گاڈ فادر’ کیلئے سلمان خان کو گیسٹ اپیئرنس کیلئے مدعو کیا۔سلمان خان نے واضح کردیا کہ وہ فلم میں جلوہ گر ہونے کیلئے کوئی پیسہ وصول نہیں کریں گے۔ذرائع کے مطابق چرنجیوی کے پروڈیوسر سلمان خان کو گیسٹ اپیئرنس کیلئے 15 سے 20 کروڑ روپے ادا کرنا چاہتے تھے تاہم سلمان خان نے معاوضہ لینے سے انکار کردیا اور چرنجیوی کو کہا کہ اگر انہیں پیسوں کی آفر کی گئی تو وہ فلم میں اداکاری نہیں کریں گے۔سلمان خان نے چرنجیوی کو یہاں تک کہہ دیا کہ اگر سلمان ‘ میں آپ کو اپنی فلم میں کاسٹ کروں تو کیا آپ مجھ سے پیسے وصول کریں گے؟’ سلمان کی اس بات پر چرنجیوی جذباتی اور لاجواب ہوگئے۔خیال رہے کہ سلمان خان کا فلم ‘گاڈ فادر’ میں مختصر کردار کا دورانیہ 20 منٹ کا ہوگا، جس کی شوٹنگ ایک ہفتے تک جاری رہے گی۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کی آذربائیجان کے صدر سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پراتفاق
باکو(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے صدر الہام علییف سے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں ملاقات کی، جہاں دونوں رہنماؤں نے دو...
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...