روسی توپ خانہ بمباری کی تیاری میں کیف کی طرف بڑھ رہا ہے، پینٹا گان

0
245

واشنگٹن (این این آئی ) امریکی محکمہ دفاع کے ایک اہلکار نے تصدیق کی ہے کہ روسی افواج اپنے توپ خانے کو دارالحکومت کیف کی طرف منتقل کر رہی ہیں اور اس پر بمباری کی تیاری کی جا رہی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق انہوں نے کہا کہ انٹیلی جنس اندازوں کے مطابق بحیرہ اسود میں جنگی بحری جہاز مشرقی یوکرین کے شہر اوڈیسا کے اطراف میں حملے کی تیاری کر رہے ہیں۔امریکی اہلکار نے یہ بھی واضح کیا کہ روسی فوجی قافلے ابھی تک کسی ٹھوس نقل و حرکت کے بغیر پھنسے ہوئے ہیں اور وہ دارالحکومت کیف سے 15 سے 25 کلومیٹر کے فاصلے پر ہیں۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ یوکرین کو ملنے والا نیا سامان اسے روسی افواج کا قریبی فاصلے سے مقابلہ کرنے کی سہولت دے گا جیسا کہ خارخیو، کیف اور چرنیف کے آس پاس ہوا تھا۔اس تناظر میں ایک سینئر امریکی اہلکار نے تصدیق کی کہ روس نے فوجی آپریشن کے آغاز سے لے کر اب تک یوکرینی اہداف پر ایک ہزار سے زائد میزائل داغے ہیں جو کہ رایٹرز کے مطابق اب اپنے چوتھے ہفتے میں داخل ہو چکا ہے۔