امریکی و چینی صدور کاویڈیولنک کے ذریعے رابطہ، یوکرائنی بحران پرتبادلہ خیال

0
256

واشنگٹن(این این آئی)امریکی صدر جو بائیڈن اور ان کے چینی ہم منصب شی جن پنگ نے یوکرین کی جنگ پر مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔ امریکی اخبار کے مطابق جمعہ کو دونوں رہ نمائوں کے درمیان فون پر بات چیت ہوئی۔امریکی انتظامیہ کے عہدیداروں نے واضح کیا کہ بائیڈن چینی صدر کو یہ پیغام دینے کی تیاری کر رہے ہیں کہ اگر چین کی حمایت الفاظ سے نکل کر عملی شکل اختیار کرتی ہے تو اس کے نتائج برآمد ہوں گے۔سکریٹری آف اسٹیٹ انٹنی بلنکن نے کہا کہ بائیڈن واضح کریں گے کہ چین روسی حملے کی حمایت کرنے کے لیے کسی بھی اقدام کی ذمہ داری قبول کرے گا۔