اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل عطاء اللہ تارڑ نے وزیرمملکت اطلاعات فرخ حبیب اورملائکہ بخاری کے بیانات کو گھبراہٹ، ہڑبڑاہٹ اور نوکری ختم ہونے کا خوف قرار دے دیا ۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ ”بے ضمیروں” کے ووٹ سے بننے والا ”وزیراعظم” کیسے’با ضمیر” ہوسکتا ہے؟ ،مہنگائی ، بے روزگای اور معیشت کی نیلامی کی وجہ سے ارکان چھوڑ گئے ۔ انہوںنے کہاکہ عمران صاحب اور ادھارے سیاسی یتیم روز لمبی لمبی چھوڑتے تھے، اس لئے اپنے ارکان بھی چھوڑ گئے ،نوٹوں کے الزامات لگانے والوں کو میڈیا نے سندھ ہائوس کی بھنڈی دکھا دی ۔ انہوںنے کہاکہ کرائے کے ترجمانوں، سیاسی یتیموں کا پٹ سیاپا اپنی نوکری چھن جانے کی وجہ سے ہے۔ انہوںنے کہاکہ مہنگائی، بے روزگاری سے روتے عوام کو نالائق، نااہل، کرپٹ اور جعلی حکمرانوں کی چیخیں سنائی نہیں دے رہیں ،عوام اب صرف عمران نیازی کی روانگی کی خبر سننا چاہتے ہیں۔
مقبول خبریں
پاک ایران مشیران قومی سلامتی کے درمیان رابطہ، خطے کی تازہ ترین صورتحال پر...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان اور ایران کے مشیران قومی سلامتی کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے، جس میں خطے کی تازہ ترین...
سینیٹر شیری رحمان کا بھارتی جھوٹے بیانیے کو عالمی سطح پر بے نقاب کرنے...
اسلام آباد (این این آئی)نائب صدر پیپلزپارٹی سینیٹر شیری رحمان نے بھارتی جھوٹے بیانیے کو عالمی سطح پر بے نقاب کرنے کیلئے وزیراعظم کی...
پاکستان کا جغرافیائی شناختی نظام کے فروغ کے عزم کا اعادہ، برآمدات، معیشت اور...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں منعقدہ جغرافیائی شناخت (جی آئی) سے متعلق...
وزیر داخلہ محسن نقوی سے قطر کے سفیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات،حالیہ دورہ...
اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے قطر کے سفیر علی مبارک علی عیسیٰ الخطیر نے ملاقات کی جس میں...
پی ایس ایل 10 کے پلے آف میں پہنچنے والی 4 ٹیموں کا فیصلہ...
راولپنڈی (این این آئی)ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے پلے آف کی لائن اپ مکمل ہوگئی۔اتوار کو پی ایس...