اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم کے ترجمان و معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا ہے کہ (ن )لیگ کے پاس ماسوائے چھانگا مانگا سیاست کے کچھ نہیں، انہوں نے ازل سے خرید وفروخت کے ذریعے اقتدار پایا۔ جمعہ کو شاہد خاقان عباسی کے بیان پر اپنے ردعمل میں انہوں نے کہا کہ نااہل لیگ کے پاس ماسوائے چھانگا مانگا سیاست کے کچھ نہیں۔ انہوں نے ازل سے خرید وفروخت کے ذریعے اقتدار پایا جو جمہوری روایات کے منافی ہے۔ ن لیگ کے قائد کی سیاسی سوچ ان کی پارٹی میں بھی پروان چڑھی۔ نااہل درباری نے ببانگ دہل ہارس ٹریڈنگ کا اعتراف کیا۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ میں اوپر سے نیچے تک ضمیر فروش بیٹھے ہیں،عوام کے ووٹوں سے نہ آنے والے ہی غیر جمہوری “قومی حکومت” کی بات کر سکتے ہیں۔
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...