اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اور نگزیب نے وزیر اطلاعات فواد چودھری کے بیان پہ وزیراعظم عمران خان کو فساد مچانے ، تماشا لگانے کے بجائے گھر جانے کا مشورہ دیدیا ۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ عمران صاحب وزیراعظم ہاؤس سے سامان پیکرز اور موورز جلدی اور اچھا پیک کرتے ہیں،فواد چودھری صاحب الیکشن کمیشن نے کب کیا کرنا ہے آئین اور قانون میں درج ہے ۔ انہوںنے کہاکہ جو لوگوں کو کہتا تھا نہیں چھوڑوں گا اْس کو اپنے لوگ چھوڑ گئے ،بائیس کڑوڑ عوام عمران صاحب آپ کو گھر جانے کے واسطے دے رہی ہے ،عمران صاحب مانگے تانگے کا اقتدار اپنا نہیں سمجھنا چاہیے ۔ انہوںنے کہاکہ اکثریت ختم اور غنڈہ گردی شروع ،مغرب کو آپ کو مغربیوں سے زیادہ جانتے ہیں تو مغرب کی جمہوریت کے مطابق ابھی تک آپ کا استیفیٰ آ جانا چاہئے ،اپنے اراکین ، اتحادی اور عوام آپ کو مسترد کر چکے ہیں ،ساڑھے تین سال چوری کئے ہوئے مینڈیٹ پہ عوام کو لوٹا ، بے روزگار اور غریب کیا ۔ انہوںنے کہاکہ استعفیٰ دیں، گھر جائیں کیونکہ اب آپ اکثریت کااعتماد کھو چکے ہیں ،سیاسی مخالفین اور میڈیا کے بعد عمران صاحب اور کرائے کے ترجمانوں نے اب اپنے ہی ارکان کو بھی گالیاں دینا شروع کردی ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ عمران صاحب آپ نے خود کہا تھا کہ آپ کے ارکان کہہ دیں کہ وہ آپ کے ساتھ نہیں تو میں اْن کی عزت کروں گا اور گھر چلا جاؤں گا ،پولیس اور انتظامیہ بے اختیار وزیراعظم کے احکامات مان کر آئین شکنی اور اپنے حلف کی خلاف ورزی نہ کرے۔
مقبول خبریں
پی ایس ایل 10 کا ترانہ جاری کر دیا گیا
لاہور(این این آئی)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کا آفیشل ترانہ جاری کردیا گیا ہے۔ پی ایس ایل کے دسویں سیزن کے ترانے...
تیسرا اور آخری ون ڈے’پاکستان اور نیوزی لینڈ 5 اپریل کو آمنے سامنے ہونگے
ماؤنٹ مونگانوئی(این این آئی)پاکستان اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 5 اپریل بروز ہفتہ کو ماؤنٹ...
ٹرمپ نے پاکستان سمیت 180ممالک پر جوابی ٹیرف کا اعلان کر دیا
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان سمیت متعدد ممالک پر جوابی محصولات عائد کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔میڈیارپورٹس کے...
اجتماعی قبریں جنگ کے غیر محدود ہوجانے کی مظہر ہیں ، اقوام متحدہ
نیویارک (این این آئی )اقوام متحدہ کے غزہ میں امدادی حکام نے غزہ میں قائم کی گئی ایک اجتماعی قبر سے طبی عملے کے...
ایلون مسک جلد کابینہ چھوڑ دیں گے ،ٹرمپ
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی کابینہ کے علاوہ کئی دوسرے قریبی افراد کو بتایا ہے کہ ارب پتی...