اسلام آباد (این این آئی) نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے اپنے ارکان نے کھل کر حکومت کے خلاف عدم اعتماد کا اظہار کر دیا ہے، اتحادی بھی وزیراعظم کو مستعفی ہونے کا مشورہ دے رہے ہیں، واضح طور پر عمران خان ہائوس میں اپنی اکثریت کھو چکے ہیں۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ مینڈیٹ کھونے کے بعد عمران خان کو وزیراعظم کے عہدے پر نہیں رہنا چاہیے، وزیراعظم ماورائے آئین طریقوں سے اپنی حکومت بچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔شیری رحمان نے کہاکہ وزیراعظم کو سندھ ہاؤس پر حملہ،سندھ میں گورنر راج اور ووٹ سے پہلے ارکان کو نااہل کرنے کے غیر آئینی مشورے دئے جا رہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ حکومت کا کوئی بھی غیرذمہ دارانہ ایکشن ملک کو کشیدگی اور بحران کی طرح لے جائے گا۔ انہوںنے کہاکہ عدم اعتماد آئینی معاملہ ہے، حکومت غیر آئینی اقدامات لینے سے گریز کرے، اس صورتحال میں اسپیکر کو اپنی آئینی فرائض اور کردار ادا کرنا چاہئے۔ ترجمان کے طابق ان کے بیانات اسپیکر کے عہدے کی نمائندگی نہیں کرتے، ووٹ سے پہلے اسپیکر ارکان کو نااہل نہیں کر سکتا، لہذاہ کوئی بھی ماورائے آئین اقدام ملک کے حق میں نہیں ہوگا۔
مقبول خبریں
عمران خان نے اسٹیبلشمنٹ سے بات کا کسی کو کوئی ٹاسک نہیں دیا’ شیخ...
اسلام آباد(این این آئی)پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ملا جلا رجحان، 38 پوائنٹس کا اضافہ
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں عید کی چھٹیوں کے بعد جمعرات کوتعطیلات کے بعد پہلے کاروباری دن ملا جلا رجحان دکھائی دے...
حماد اظہر نے پی ٹی آئی میں تمام عہدوں سے استعفیٰ دے دیا
لاہور(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے سیکریٹری جنرل اور قائم مقام صدر حماد اظہر نے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ حماد...
آئی ایم ایف ٹیم بجٹ کی تیاری کیلئے آج سے پاکستان کا دورہ کریگی
اسلام آباد(این این آئی) آئی ایم ایف کی ٹیم آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاری کے سلسلے میں کل 4 اپریل سے پاکستان...
ممتاز صحافی، میڈیا ایڈوائزر اور سوشل ورکر سید مدثر خوشنود کی صحافتی اور سماجی...
دبئی(این این آئی) متحدہ عرب امارات کے معروف تجارتی ادارے این ایف ایل گروپ کی جانب سے ممتاز صحافی، میڈیا ایڈوائزر اور سوشل ورکر...