وزیراعظم نے ملکی مفادات پر کوئی سمجھوتہ نہ کرنے کا اعلان کرکے عوام کے دل جیت لئے ہیں، فرخ حبیب

0
364

اسلام آباد (این این آئی)وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے ملکی مفادات پر کوئی سمجھوتہ نہ کرنے کا اعلان کرکے 22 کروڑعوام کے دل جیت لئے ہیں۔ وزیر مملکت فرخ حبیب نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ بیرونی سازش،لندن میں بیٹھا ہوا بھگوڑا کس کس سیملتا اور پاکستان میں موجود کردارکس کے کہنے پرچل رہے ہیں، اس سب کیخلاف پوری قوم عمران خان کے ساتھ کھڑی ہوگئی ہے۔