لاہور(این این آئی)اسپیکر پنجاب اسمبلی چورہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ کیخلاف تحریک عدم اعتماد پر قانون کے مطابق کارروائی ہوگی۔تفصیلات کے مطابق متحدہ اپوزیشن نے وفاق کے بعد پنجاب اسمبلی میں وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرادی ہے۔پنجاب اسمبلی کے سیکرٹری محمد خان بھٹی نے اسپیکر چوہدری پرویز الٰہی کو تحریک عدم اعتماد سے متعلق آگاہ کیا اس حوالے سے پرویز الٰہی کا کہنا ہے کہ تحریک عدم اعتماد پر قانون کے مطابق کارروائی ہوگی، تمام قانونی ضابطے اور اسمبلی رولز پر مکمل عمل درآمد کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد پر اجلاس بلانے کی ریکوزیشن کاپی بھی بھجوائی گئی ہے۔واضح رہے کہ آئین کے تحت اپوزیشن کی جانب سے تحریک عدم اعتماد جمع کرائے جانے کے بعد اب اسپیکر 14 دن میں اسمبلی کا اجلاس طلب کرنے کے پابند ہیں جبکہ تحریک عدم اعتماد پر اپوزیشن کو اپنے نمبر پورے کرنے ہیں ،حکومت کو بھی 182 نمبر پورے کرنا ہیں۔اپوزیشن جماعتوں نے وزیراعظم عمران خان کے خلاف بھی تحریک عدم اعتماد اسمبلی میں جمع کرائی جو اسمبلی اجلاس کے ایجنڈے میں شامل کی جاچکی ہے۔
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...