بیجنگ(این این آئی)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ خطے کا امن و استحکام افغانستان میں استحکام سے جڑا ہوا ہے،تجارت اور روابط کے فروغ، سرحدوں پر سہولت کاری اور دہشت گرد تنظیموں کے خلاف کامیابی کیلئے ہماری تمام کوششوں کی کامیابی افغانستان میں استحکام سے وابستہ ہے۔ بدھ کو چین میں منعقدہ سہ فریقی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیرخارجہ نے کہا کہ میں سب سے پہلے آج کی اس سہ فریقی میٹنگ کا اہتمام کرنے پر اسٹیٹ کونسلر و وزیر خارجہ وانگی یی کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ ہماری یہ میٹنگ کئی وجوہات کی بنا پر اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ پاکستان اور چین کو افغان حکام کے ساتھ اپنے نقطہ نظر کا اشتراک کرنے کا موقع فراہم کرتی ہے۔انہوںنے کہاکہ یہ افغان فریق کو سننے کا بھی موقع بہم پہنچائی ہے، یہ اجلاس پاکستان اور چین دونوں کو افغانستان کے پڑوسی ممالک کے وزارتی اجلاس کے لیے رابطہ کاری میں مدد دے گا۔وزیرخارجہ نے کہا کہ میں خطے کے لیے ایک مستحکم، پرامن اور خوشحال افغانستان کے حوالے سے اسٹیٹ کونسلر وانگ یی کے ریمارکس کا اعادہ کرنا چاہتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان میں امن و استحکام کی واپسی کا پاکستان سے زیادہ کوئی ملک خواہش مند نہیں، خطے کا امن و استحکام افغانستان میں استحکام سے جڑا ہوا ہے۔ انہورںے کہاکہ تجارت اور روابط کے فروغ، سرحدوں پر سہولت کاری اور دہشت گرد تنظیموں کے خلاف کامیابی کیلئے ہماری تمام کوششیں اگر افغانستان میں استحکام نہیں لا سکتیں تو اسے کامیابی نہیں کہا جاسکتا۔ انہوں نے کہا کہ ہم افغانستان میں امن کے حصول کے لیے، دو طرفہ اور اہم علاقائی ممالک کی حمایت سے اپنا کردار جاری رکھے ہوئے ہیں۔انہوںنے کہاکہ افغانستان میں انسانی صورتحال پر او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کا غیر معمولی اجلاس افغانستان کی حمایت میں بین الاقوامی برادری کو جمع کرنے کا ایک کامیاب موقع تھا،افغانستان کے ہمسایہ ممالک کا کل ہونے والا اجلاس افغانستان پر یکساں علاقائی نقطہ نظر کیلئے انتہائی اہم ہے،ہم بین الاقوامی برادری خصوصاً پڑوسیوں کی طرف سے، افغانستان کو دی جانے والی حمایت کو سراہتے ہیں،ہم سمجھتے ہیں کہ ہمیں افغان حکام اور عالمی برادری دونوں سے بہت کچھ درکار ہے،بین الاقوامی برادری روابط کے اگلے مرحلے میں افغان حکام کی طرف دیکھ رہی ہے،افغانستان میں انسانی بحران اور معاشی تباہی تاحال ختم نہیں ہوئی۔دہشت گردی کا خطرہ اب پہلے سے بھی زیادہ ہے
مقبول خبریں
پی ٹی آئی احتجاج: پولیس اہلکار کے جاں بحق ہونے کے مقدمے میں عمران...
اسلام آباد(این این آئی) تحریک انصاف کے احتجاج کے دوران ہکلہ انٹرچینج کیقریب پولیس کانسٹیبل کے جاں بحق ہونے کا مقدمہ بانی پی ٹی...
اللہ کا شکر ہے شر انگیزی کی سازش بری طرح ناکام ہوئی’ محسن نقوی
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ اللہ تعالیٰ کا شکر بجا لاتے ہیں کہ شر انگیزی کی...
طلاق کے بعد میرے متعلق صرف جھوٹ بولا گیا، سمانتھا پربھو
ممبئی (این این آئی)بھارتی اداکارہ سمانتھا روتھ پربھو نے اداکار ناگا چیتنیا سے طلاق کے معاملے پر طویل خاموشی بلآخر توڑدی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے...
ایشوریا رائے کا ہراسانی کیخلاف اٹھ کھڑے ہونے کا پیغام
ممبئی (این این آئی)معروف بھارتی اداکارہ ایشوریا رائے نے ویڈیو بیان کے ذریعے ایک پیغام جاری کیا ہے جس میں خواتین کو ہراسانی کے...
سینئراداکارہ عینی زیدی نے خواتین کو شادی دیر سے کرنے کا مشورہ دیدیا
کراچی (این این آئی)سینئر اداکارہ عینی زیدی نے خواتین کو شادی دیر سے کرنے کا مشورہ دے دیا۔اداکارہ عینی زیدی نے ایک نجی ٹی...