لاہور( این این آئی)نامزد وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کی زیر صدارت 90شاہراہ قائد اعظم پر اہم اجلاس ہوا جس میں صوبائی وزراء اور تحریک انصاف کی خواتین اراکین پنجاب اسمبلی نے شرکت کی ۔ اجلاس کے شرکاء نے وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے چوہدری پرویز الٰہی کووزیر اعلیٰ پنجاب نامزد کرنے کے فیصلے کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ چوہدری پرویز الٰہی کی کامیابی کیلئے ہر رکن اسمبلی اپنا انفرادی اور اجتماعی کردار اداکرے گا ۔نامزد وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میںصوبائی وزرا ء میاں محمود الرشید ، راجہ یاسر ہمایوں، راجہ بشارت ،چوہدری ظہیر الدین ، راجہ راشد حفیظ ،رکن قومی اسمبلی چوہدری سالک حسین ،رکن اسمبلی و سیکرٹری اطلاعات تحریک انصاف پنجاب مسرت جمشید چیمہ سمیت تمام خواتین اراکین پنجاب اسمبلی شریک ہوئیں۔ اجلاس کے شرکاء کی جانب سے پرویز الٰہی کو نامزدگی پر مبارکباد پیش کی گئی اوریقین دلایا گیا کہ وزیر اعظم عمران خان کے حکم کے مطابق آپ کی کامیابی کیلئے ہر ممکن کرداراداکیا جائے گا۔سیکرٹری اطلاعات پنجاب مسرت جمشید چیمہ نے بتایا کہ اجلاس میںصوبائی وزراء اور خواتین اراکین اسمبلی شریک ہوئے ۔ اس موقع پر چوہدری پرویزالٰہی کی بطوروزیر اعلیٰ پنجاب کامیابی کیلئے رابطوں اورآئندہ کی حکمت عملی بارے تبادلہ خیال کیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف متحد ہے اوروزیر اعظم عمران خان نے جو فیصلہ کیا ہے اس کی مکمل تائید کرتے ہیں ،تمام اراکین اسمبلی پر عزم ہیں کہ ہم نے اپنے اتحاد سے چوہدری پرویزالٰہی کی بطور وزیراعلیٰ کامیابی کیلئے اپناکلیدی کردار اداکرنا ہے ۔
مقبول خبریں
پاک ایران مشیران قومی سلامتی کے درمیان رابطہ، خطے کی تازہ ترین صورتحال پر...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان اور ایران کے مشیران قومی سلامتی کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے، جس میں خطے کی تازہ ترین...
سینیٹر شیری رحمان کا بھارتی جھوٹے بیانیے کو عالمی سطح پر بے نقاب کرنے...
اسلام آباد (این این آئی)نائب صدر پیپلزپارٹی سینیٹر شیری رحمان نے بھارتی جھوٹے بیانیے کو عالمی سطح پر بے نقاب کرنے کیلئے وزیراعظم کی...
پاکستان کا جغرافیائی شناختی نظام کے فروغ کے عزم کا اعادہ، برآمدات، معیشت اور...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں منعقدہ جغرافیائی شناخت (جی آئی) سے متعلق...
وزیر داخلہ محسن نقوی سے قطر کے سفیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات،حالیہ دورہ...
اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے قطر کے سفیر علی مبارک علی عیسیٰ الخطیر نے ملاقات کی جس میں...
پی ایس ایل 10 کے پلے آف میں پہنچنے والی 4 ٹیموں کا فیصلہ...
راولپنڈی (این این آئی)ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے پلے آف کی لائن اپ مکمل ہوگئی۔اتوار کو پی ایس...