امریکا کا تحریک عدم اعتماد میں کردار سے لاتعلقی کا اظہار

0
256

واشنگٹن(این این آئی)امریکی محکمہ خارجہ نے وزیر اعظم عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک میں کردار سے لاتعلقی کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان کے آئینی عمل کی تکریم کرتے ہیں اور پاکستان میں قانون کی حکمرانی کو سپورٹ کرتے ہیں۔عدم اعتماد کے بارے میں دھمکی آمیز خط میں بھی صداقت نہیں، پاکستان میں جاری صورتحال کو مانیٹر کررہے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی وزارت خارجہ نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ عدم اعتماد میں امریکا کے ملوث ہونے کے الزامات میں صداقت نہیں۔محکمہ خارجہ نے کہا کہ عدم اعتماد کے بارے میں دھمکی آمیز خط میں بھی صداقت نہیں، پاکستان میں جاری صورتحال کو مانیٹر کررہے ہیں۔امریکا کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان کے آئینی عمل کی تکریم کرتے ہیں اور پاکستان میں قانون کی حکمرانی کو سپورٹ کرتے ہیں۔خیال رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے کہا تھا کہ میرے خلاف عالمی سازش کی گئی ہے۔