لاہور(این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے آئندہ 48 گھنٹے اہم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سیاست نیا رخ اختیار کرسکتی ہے۔ایک انٹرویومیں شیخ رشید نے کہا کہ رولز اور طریقہ کار کے مطابق گورنر وزیراعلیٰ کوبلا کر استعفے کی تصدیق کرتاہے، تصدیق کے دو سے تین روز بعد استعفیٰ منظور ہوجاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ آئندہ 48 گھنٹے اہم ہیں، جمعہ اور ہفتے کی رات 12 بجے تک کا وقت اہم ہے، اسلام آباد میں گہما گہمی ہے ابھی کوئی چیز فائنل نہیں ہوئی، قوم جمعہ اور ہفتے کی رات تک انتظار کرے، سیاست نیا رخ اختیار کرسکتی ہے۔شیخ رشید نے کہا کہ حالات پر گہری نظر ہے اور سیاسی حالات کے مطابق فیصلہ کروں گا۔
مقبول خبریں
دہشتگردوں کے خلاف بے رحم آپریشن کی ضرورت ہے‘ شیری رحمان
اسلام آباد(این این آئی)سینیٹر شیری رحمان نے سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ خضدار واقعے کی جتنی مذمت کی جائے...
بھارت دہشتگردوں کو پیسہ اور ٹریننگ دے رہا ہے‘ عرفان صدیقی
اسلام آباد(این این آئی)عرفان صدیقی نے سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ خضدار واقعے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے،...
سینیٹ اجلاس‘ خضدار حملہ ناقابل برداشت، بھارتی پراکیسز بازآ جائیں، اسحاق ڈار
اسلام آباد (این این آئی) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ خضدار حملہ ناقابل برداشت ہے، بھارتی پراکیسز باز آ جائیں۔ چیئرمین...
وزارتیں اہم اور اپنی تکمیل کے آخری مراحل کے منصوبوں پر توجہ دیں ،...
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ وزارتیں نہایت اہم اور اپنی تکمیل کے آخری مراحل کے...
شکست کے بعد بھارت پاکستان میں دہشتگردی کا نیٹ ورک فعال کرچکا ہے، لیاقت...
اسلا م آباد(این این آئی) نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے کہاہے کہ شکست کے بعد بھارت پاکستان میں دہشت گردی کا نیٹ...