خیبرپختونخوا میں کامیابی ، بیرونی طاقتوں کے میر جعفر اور میر صادق کو عوامی عدم اعتماد کا پہلا نتیجہ مل گیا ہے،فرخ حبیب

0
317

اسلام آباد (این این آئی)وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات میں خیبرپختونخوا کے غیرت مند عوام کے ووٹ سے وزیراعظم عمران خان نے کلین سویپ کر دیا ہے۔ فرخ حبیب نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ ان نتائج کی شکل میں بیرونی طاقتوں کے میر جعفر اور میر صادق کو عوامی عدم اعتماد کا پہلا نتیجہ مل گیا ہے۔ وزیر مملکت نے کہا کہ میڈیا ان نتائج کو چلوائے اور بتائے کہ چوروں کے ٹولہ کا عوام نے ان کے مضبوط علاقوں سے صفایا کر دیا ہے۔