اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ سکیورٹی ایجنسیوں نے رپورٹ کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان پر حملے کا منصوبہ سامنے آیا ہے۔وزیر اطلاعات فواد چوہدری کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں وزیراعظم عمران خان کی سکیورٹی سے متعلق آگاہ کیا ہے۔فواد چوہدری نے ٹوئٹر پر بتایا کہ سکیورٹی ایجنسیوں نے رپورٹ کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان پر حملے کا منصوبہ سامنے آیا ہے، ایجنسیوں کی رپورٹس کے بعد حکومتی فیصلے کے مطابق وزیراعظم کی سکیورٹی میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔یاد رہے کہ دو روز قبل پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا نے بھی دعویٰ کیا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی جان کو خطرہ ہے، ان کے قتل کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔اپوزیشن کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کیلئے قومی اسمبلی کا اجلاس 3 اپریل تک ملتوی کر دیا گیا ہے۔
مقبول خبریں
چیمپئینز ٹرافی’ ہائبرڈ پر مان جاؤ! بھارت کی پھر پاکستان کو مالی فوائد کی...
نئی دہلی (این این آئی)چیمپئینز ٹرافی کی میزبانی کے معاملے پر بھارت ایک مرتبہ پھر پاکستان کو پیسوں کو رعب دکھانے لگا۔میڈیا رپورٹس کے...
کرم’ مسافرگاڑیوں پر حملے کا ایک اور زخمی دم توڑگیا، جاں بحق افراد کی...
کرم (این این آئی)ضلع کرم میں مسافرگاڑیوں پر حملے کا ایک اور زخمی دم توڑگیا۔کرم میں پیش آنے والے سانحہ میں جاں بحق...
اسلام آباد آنیوالے تمام راستے آج بھی بند، جڑواں شہروں میں انٹرنیٹ معطل
اسلام آباد(این این آئی)پی ٹی آئی کے احتجاج کے سبب اسلام آباد کی چائنہ چوک اور ڈی چوک پر پولیس کی نفری تعینات...
بانی پی ٹی آئی کا حکومتی تجاویز میں سے ایک پر اتفاق، ویڈیو میسج...
ٍراولپنڈی (این این آئی)بانی پی ٹی آئی نے حکومتی تجاویز میں سے ایک پر اتفاق کرلیا، حکومت سے بات چیت جاری رکھنے پر بھی...
حکومت کا مذاکرات کا صرف ایک مقصد ہے کہ کوئی اور لاش نہ گرے’...
اسلام آباد(این این آئی)مسلم لیگ ن کے سینیٹر طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ حکومت کا مذاکرات کا صرف ایک مقصد ہے کہ کوئی...