اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ کے باہر سابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری اور صحافیوں میں تلخ کلامی ہوئی،سپریم کورٹ کے باہر پی ٹی آئی رہنما اسد عمر اور فواد چوہدری میڈیا سے گفتگو کررہے تھے کہ اس دوران سینئر صحافی مطیع اللہ جان نے فرح خان کے بیرون ملک جانے سے متعلق سوال کیا جس میں فواد چوہدری بیچ میں آئے اور اپنی بات کرنے لگے۔اس دوران مطیع اللہ جان نے سوال کا جواب دینے کا مطالبہ کیا جس پر فواد چوہدری کی ان سے تلخ کلامی ہوگئی جس کے بعد دیگر صحافیوں نے بھی فواد چوہدری کے رویے پر احتجاج کیا۔فواد چوہدری نے مطیع اللہ جان کو کہا کہ تم صحافی نہیں یوٹیوبر ہو اس دوران مطیع اللہ جان اور دیگر صحافیوں نے بھی فواد چوہدری پر شدید تنقید کی۔فواد چوہدری نے صحافیوں پر پیسے لینے کا الزام لگایا، اس دوران صحافیوں نے پی ٹی آئی رہنما کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور ان سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا تاہم فواد چوہدری مسلسل گفتگو کرتے رہے۔صحافیوں نے فواد چوہدری کی معافی تک بائیکاٹ کا اعلان کیا تاہم فواد چوہدری نے معذرت سے انکار کردیا۔فواد چوہدری کے معافی نہ مانگنے پر صحافیوں نے ان کی پریس کانفرنس کا بائیکاٹ کردیا اور ان کے پاس سے مائیک ہٹا دئیے جس کے بعد فواد چوہدری اور اسد عمر گفتگو ادھوری چھوڑ کر چلے گئے۔
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...