شیریں مزاری نے سپریم کورٹ کے فیصلے کو عدالتی مارشل لاء قرار دیدیا

0
270

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کی رہنما اور وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے سپریم کورٹ کے ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ سے متعلق فیصلے کو عدالتی مارشل لاء قرار دیدیا۔گزشتہ روز سپریم کورٹ نے ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کے 3 اپریل کے فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے قومی اسمبلی کو پرانی حالت میں بحال کرنے اور تحریک عدم اعتماد کیلئے دوبارہ اجلاس بلانے کا حکم دیا تھا۔ شیریں مزاری نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں لکھا کہ گزشتہ رات ایک عدالتی مارشل لاء نافذ کیا گیا، عدالتی فیصلے میں پارلیمانی برتری کو ختم کرتے ہوئے یہ تک لکھوایا گیا کہ قومی اسمبلی کا اجلاس کب اور کس وقت ہونا چاہیے۔وفاقی وزیر نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ امریکا کی جانب سے حکومت کو تبدیل کرنے کا معاملہ جس نے ڈپٹی اسپیکر کو رولنگ پر مجبور کیا اسے سرے سے نظر انداز کر دیا گیا تاہم یہ اختتام نہیں ہے۔