اسلام آباد (این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمن نے کہا ہے کہ آئین کی بالادستی، جمہوریت کے استحکام کیلئے نظریہ ضرورت دفن کرنا ضروری تھا۔ سپریم کورٹ کے گزشتہ روز کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے سینیٹر شیری رحمٰن نے کہا کہ فیصلے نے قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔شیری رحمن نے کہا کہ عدالت کا فیصلہ سب کیلئے پیغام ہے کہ آئین سے بالا کوئی بھی نہیں، اسپیکر کی رولنگ اور اسمبلی تحلیل کرنا غیر آئینی تھا۔پیپلز پارٹی کی نائب صدر نے کہا کہ شکست سے بچنے کیلئے آئین کی ایک نہیں 3 بار خلاف ورزی کی گئی، آئین و جمہوریت کی جدوجہد میں تحریک انصاف کا کوئی کردار نہیں۔شیری رحمن نے کہا کہ تحریک انصاف آئین کی اہمیت سے واقف ہی نہیں، عدالت نے ثابت کر دیا ملک کی سالمیت آئین پر عمل درآمد، حکمرانی میں ہے۔
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...