اسلام آباد (این این آئی)اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے ترجمان حافظ حمد اللّٰہ نے کہا ہے کہ تاریخی عدالتی فیصلے نے پاکستان کی عدالتی تاریخ کا نقشہ بدل دیا۔اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ فیصلے نے واضح کر دیا کہ آئین و قانون سب سے بالاتر اور مقدس ہیں، عدالت کا تاریخی فیصلہ آئین، قانون، پارلیمنٹ، جمہوریت اور انصاف کی فتح ہے۔حافظ حمد اللّٰہ نے کہا کہ فیصلہ نظریہ ضرورت کی ہار اور نظریہ جمہوریت کی جیت ہے، سپریم کورٹ کا فیصلہ غیر آئینی رولنگ دینے والے کے منہ پر طمانچہ ہے۔انہوں نے کہا کہ غداری کے سرٹیفکیٹ دینے والے عمران نیازی عدالت سے آئین شکن ثابت ہو چکے، آئین شکن کو ٹی وی پر قوم سے خطاب کرنے کا کوئی حق حاصل نہیں۔ترجمان پی ڈی ایم نے کہاکہ سپریم کورٹ کے تاریخی فیصلے نے حق و سچ کا بول بالا کیا ہے، قوم سے جھوٹ بولنے اور اسے دھوکا دینے والوں کا محاسبہ ہونا ضروری ہے۔
مقبول خبریں
انجینئر امیر مقام کی سعودی عرب پر الزامات کی مذمت
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام نے سعودی عرب پر الزامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ...
عبدالعلیم خان نے استحکام پاکستان پارٹی کی 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا...
اسلام آباد (این این آئی)استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان نے 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اعلان کیا ہے۔ انہوں...
صدر مملکت کا بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو...
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین...
اوپن یونیورسٹی سے چلنے والا بچوں کی کردار سازی کا پْر عزم کارواں پورے...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم کامیاب جوان پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی...
وزیرداخلہ کا نیشنل پولیس اکیڈمی کو پی ایم اے کاکول طرز کا عالمی ادارہ...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیشنل پولیس اکیڈمی کو یونیورسٹی کا درجہ دینے اور پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول...