واشنگٹن (این این آئی)وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے حکومت گرانے کی سازش کے الزامات کے جواب میں امریکہ نے ایک بار پھر ان الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کے الزامات میں کوئی حقیقت نہیں۔امریکی محکمہ خارجہ کی پریس بریفنگ کے دوران ایک صحافی نے پرنسپل ڈپٹی ترجمان جلینا پورٹر سے سوال کیا کہ پاکستان کے وزیر اعظم کے قوم سے خطاب میں ایک بار پھر ان الزمات کو دہرایا گیا کہ امریکہ نے ان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی حوصلہ افزائی کی اور ان کے پاس ثبوت کے طور پر ایک سفارتی کیبل موجود ہے۔ اس پر آپ کیا کہیں گی؟امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان نے جواب دیا کہ میں دو ٹوک الفاظ میں کہوں گی کہ ان الزامات میں بالکل بھی کوئی صداقت نہیں ہے۔انھوں نے کہا کہ ہم پاکستان میں سیاسی صورت حال پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور پاکستان کے آئینی عمل اور قانون کی حکمرانی کی حمایت کرتے ہیں لیکن ان الزامات میں کوئی حقیقت نہیں۔
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...