اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے وزیراعظم عمران خان کو ہفتے کو ایوان میں نہ آنے کا مشورہ دیا ۔سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے اپنے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ پر وزیراعظم عمران خان کے نام خصوصی پیغام لکھا۔عامر لیاقت حسین نے اپنے ٹوئٹ میں وزیراعظم عمران خان سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ اب اسپورٹس مین اسپرٹ کا مظاہرہ کیجیے، کارٹنی والش جیسے انسان بنیے۔اْنہوں نے وزیراعظم عمران خان کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ ہفتے کو ایوان میں آنے کی غلطی نہ کیجیے گا ورنہ میری تقریر انجر پنجر ہلا دے گی۔سابق پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ بہتر ہے استعفیٰ دیجیے اور باعزت طریقے سے رخصت ہوجائیں۔عامر لیاقت حسین نے اپنے اگلے ٹوئٹ میں پاکستان تحریک انصاف پر طنزیہ وار کیا۔اْنہوں نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر کہا کہ آزاد عدلیہ کے آزاد فیصلے نے سرپرائز کی بتی بنا کر پی ٹی آئی کو واپس کردی۔
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...