اسلام آباد (این این آئی) سابق وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے کہاہے کہ عمران خان نے ملک کو اندھیروں میں دھکیلا ،ان کا مستقبل بہت تاریک ہے۔ وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان بھی قومی اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد کی کارروائی دیکھنے کیلئے پارلیمنٹ ہاؤس پہنچی۔وزیرِ اعظم عمران خان کے مستقبل کے متعلق انہوںنے کہاکہ میں سمجھتی ہوں ان کا مستقبل بہت تاریک ہے اور اس لیے تاریک ہے کہ انھوں نے ملک کو اندھیروں میں دھکیلا ہے۔انہوںنے کہاکہ عمران خان نے کسی کی پروا نہیں کی اور جو شخص خود غرض ہوتا ہے، عوام کا خیال نہیں کرتا، وہ پھر کس منہ سے عوام کا دروازہ کھٹکھٹانے جائے گا۔انھوں نے ڈالر کی قیمت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے اپنے ساتھ ساتھ عوام کے ساتھ بھی بہت بڑی زیادتی کی ہے۔انہوںنے کہاکہ پاکستان میں بہت کم لوگ ہیں جو بات نہیں سمجھے، باقی سب سمجھ گئے ہیں کہ آئین کی بالادستی اور قانون کی پاسداری ہر شہری پر لازم ہے اور کوئی بھی آئین و قانون سے بالاتر نہیں ہے۔ریحام خان نے کہا کہ ڈالر 190 پر پہنچ چکا ہے، ان کا لمبی تقریریں کرنے کا جو پلان ہے اور اجلاس کو کچھ دنوں تک بڑھانے کی جو سازش کرنا چاہ رہے ہیں، یہ 200 تک ڈالر پہنچانے کی ضد پوری کرنا چاہ رہے ہیں۔عمران خان کی سابق اہلیہنے کہاکہ پاکستان میں کچھ ہی لوگ ایسے ہیں جو شاید بات نہ سمجھ رہے ہوں، باقی سب بات سمجھ گئے ہیں کہ ٰئین کی بالا دستی قانون کی پاس سداری ہر شہری پر لازم ہے، کوئی بھی قانون و آئین سے بالاتر نہیں خواہ وہ لاڈلہ ہی کیوں نہ ہو۔
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...