ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ کی حالیہ دنوں کی شادی کی سب سے بڑی تقریب کے حوالے سے تیاریاں جاری ہیں۔ عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کی شادی کی سیکیورٹی کے حوالے سے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں، اس سلسلے میں 200 بائونسرز اور ڈرونز بھی شامل ہیں۔ معلوم ہوا ہے کہ شادی کی اہم تقریب یعنی پھیرے 17 اپریل کو لیے جائیں گے، گو کہ اس خوبصورت جوڑے نے اب تک تقریب کی تصدیق تو نہیں کی ہے لیکن شادی کے حوالے سے پچھلے ایک ماہ سے ہونے والی تیاریاں اور ڈیکوریشنز کے انتظامات ایک الگ ہی کہانی سنارہی ہیں۔ دونوں کے پرستار شادی کی تقریبات اور رسومات کے بارے میں جاننے کے لیے بے تاب ہیں۔ تاہم تازہ ترین اطلاعات کے مطابق اس اہم تقریب کے لیے سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔اس سلسلے میں مہیش بھٹ کے بیٹے راہول بھٹ کے مطابق گارڈز آر کے اسٹوڈیو اور چیمبور میں واقع وستوو میں بھی تعینات کیے جائیں گے، جبکہ پٹرول اآفیسرز ہر مہمان پر کڑی نگاہ رکھیں گے۔
مقبول خبریں
اسحاق ڈار کی چینی وزیر سے ملاقات، اسٹریٹجک تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق
بیجنگ(این این آئی) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بیجنگ میں چینی کمیونسٹ پارٹی کے وزیر لیو جیان چاؤ سے ملاقات کی...
ہمیں شہادت کی آرزو زندگی سے زیادہ ہے’ ڈی جی( آئی ایس پی آر)
راولپنڈی (این این آئی)ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ...
غزہ میں خوراک کے 9 ٹرکوں کو داخلے اجازت سمندر میں قطرہ ہے،اقوام متحدہ
نیویارک (این این آئی )اقوام متحدہ نے 20 لاکھ سے زیادہ فلسطینیوں کی آبادی والے علاقے غزہ میں خوراک کے 9 ٹرکوں کے داخلے...
مختلف ممالک سے چھ لاکھ 70 ہزار عازمین حج سعودی عرب پہنچ گئے
ریاض(این این آئی )سعودی وزارت حج عمرہ نے کہا ہے کہ اب تک مختلف ممالک سے 42 فیصد عازمین حج مملکت پہنچ چکے ہیں...
غزہ میں اسرائیلی ناکہ بندی ختم کی جائے ، یورپی یونین
برسلز(این این آئی ) یورپی یونین سربراہ ارسولا وان ڈیر لین نے کہا ہے کہ غزہ میں انسانی صورتحال ناقابل قبول ہے۔ اس لیے...