لاہور( این این آئی)سابق وفاقی وزیر و رہنما تحریک انصاف حماداظہر نے کہا ہے کہ دیکھ رہا ہوں آئندہ چند ہفتے میں عام انتخابات کا اعلان ہو جائے گا،کیاہم کٹھ پتلی حکومت کیسامنے بیٹھ کرتقریریں کریں؟ ہم عوام میں نکلے ہیں اوراب عوام فیصلہ کریں گے آگے کیا ہونا ہے۔ایک انٹر ویومیں حماداظہر نے کہاکہ عمران خان کی کال پر عوام سڑکوںپر نکلی اوران کی آنکھوں میں غصہ تھا ،عوام چاہتے ہیں پاکستان اب بیرونی ایجنڈوں پرنہیں چلے گا ،امپورٹڈحکومت خود کہے گی انتخابات کرالیں ،صرف چند ہفتے انتظار کریں۔انہوں نے کہا کہ 11جماعتیں اکٹھی ہوئی ہیں جن کا نہ نظریہ اورنہ سوچ ملتی ہے ،ہم نے تازہ مینڈیٹ کامطالبہ کیاہے ،اسمبلی میں85 نشستوں والی پارٹی کو وزیراعظم کا عہدہ دیدیا گیا ،ان لوگوں کو پتہ ہے ابھی عوام میں گئے تو ضمانتیں ضبط ہوجائیں گی۔
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...